உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    لکھیم پور تشدد: رابرٹ واڈرا نے کہا- مجھے میری بیوی سے ملنے نہیں دیا جارہا ہے، بچے پریشان ہیں

    لکھیم پور تشدد: رابرٹ واڈرا نے کہا- مجھے میری بیوی سے ملنے نہیں دیا جارہا ہے، بچے پریشان ہیں

    لکھیم پور تشدد: رابرٹ واڈرا نے کہا- مجھے میری بیوی سے ملنے نہیں دیا جارہا ہے، بچے پریشان ہیں

    Lakhimpur Violence: کانگریس کے سابق راہل گاندھی کے ساتھ جانے کے سوال پر رابرٹ واڈرا نے کہا، ’میں راہل گاندھی کے ساتھ جانا چاہتا تھا، لیکن راہل گاندھی نے بولا کہ پہلے وہ جائیں گے‘۔

    • Share this:
      نئی دہلی: رابرٹ واڈرا (Robert Vadra) نے کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی (Priyanka Gandhi) کی سیتا پور میں گرفتاری اور انہیں گیسٹ ہاوس میں رکھے جانے کو لے کر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ رابرٹ واڈرا نے نیوز 18 سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنی بیوی سے نہیں ملنے دیا جا رہا ہے۔ انٹرنیٹ بند کردیا گیا ہے۔ پرینکا گاندھی سے بات نہیں ہو پا رہی ہے۔ بچے گھبرائے ہوئے ہیں۔ کسی لینڈ لائن نمبر سے بات ہو رہی ہے۔ رابرٹ واڈرا (Robert Vadra) نے کہا کہ میں نے دو بار فلائٹ کا ٹکٹ کیا اور روڈ سے بھی جانا چاہتا ہوں، لیکن مجھے بھی نہیں جانے دیا جا رہا ہے۔

      راہل گاندھی کے ساتھ جانے کے سوال پر رابرٹ واڈرا نے کہا، ’میں راہل گاندھی کے ساتھ جانا چاہتا تھا، لیکن راہل گاندھی نے بولا کہ پہلے وہ جائیں گے۔ مجھے خوف ہے کہ مجھے بھی حراست میں لے لیا جائے گا۔ پھر میرے بچوں کا کیا ہوگا۔ مجھے بھی نہیں جانے دیا جا رہا ہے‘۔

      راہل گاندھی کی قیادت میں ایک وفد کے لکھیم پور کھیری جانے کی اجازت مانگی تھی، جسے مقامی انتظامیہ نے ضلع میں دفعہ 144 کے تحت حکم امتناعی نافذ ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے مسترد کردیا۔
      راہل گاندھی کی قیادت میں ایک وفد کے لکھیم پور کھیری جانے کی اجازت مانگی تھی، جسے مقامی انتظامیہ نے ضلع میں دفعہ 144 کے تحت حکم امتناعی نافذ ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے مسترد کردیا۔


      دوسری طرف لکھنو سے پولیس کمشنر ڈی کے ٹھاکر نے بدھ کو کہا کہ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اپنے کچھ معاون لیڈروں کے ساتھ لکھیم پور کھیری جانے کے لئے بدھ کو لکھنو پہنچ رہے ہیں، لیکن انتظامیہ نے انہیں یہیں روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لکھیم پور کھیری اور سیتا پور ضلع انتظامیہ نے گزارش کی ہے کہ راہل گاندھی کو کسی بھی حالت میں ان اضلاع میں نہ آنے دیا جائے۔

      انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی اگر موجودہ صورتحال میں لکھنو آتے ہیں تو ہم لوگ کوشش کریں گے کہ ایئرپورٹ پر ہی ان سے ملیں۔ ہم ان سے گزارش کریں گے کہ وہ لکھیم پور کھیری یا سیتا پور نہ جائیں۔ سیتا پور کے ضلع افسر اور پولیس سپرنٹنڈنٹ نے مجھے تحریری طور پر واقف کرایا ہے کہ کانگریس کی قومی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا وہاں پر ہیں اور راہل گاندھی اور دیگر کانگریس رہنماوں کے آنے سے وہاں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال خراب ہوسکتی ہے۔ انہوں نے ہم سے گزارش کی ہے کہ کسی بھی صورتحال میں راہل گاندھی کو سیتا پور نہ آنے دیا جائے‘۔

      پرینکا گاندھی واڈرا پیر کی صبح سے ہی سیتا پور پولیس کی حراست میں ہیں۔
      پرینکا گاندھی واڈرا پیر کی صبح سے ہی سیتا پور پولیس کی حراست میں ہیں۔


      پولیس حراست میں ہیں پرینکا گاندھی

      کانگریس کے ذرائع کے مطابق، پارٹی کے جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے راہل گاندھی کی قیادت میں ایک وفد کے لکھیم پور کھیری جانے کی اجازت مانگی تھی، جسے مقامی انتظامیہ نے ضلع میں دفعہ 144 کے تحت حکم امتناعی نافذ ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے مسترد کردیا۔  پرینکا گاندھی واڈرا پیر کی صبح سے ہی سیتا پور پولیس کی حراست میں ہیں۔ پولیس نے ان کے اور دیگر 10 لوگوں کے خلاف معاملہ درج کیا ہے۔ انہیں پیر کی صبح لکھیم پور کھیری جاتے وقت راستے میں سیتا پور جیل میں حراست میں لے لیا گیا تھا۔

      پرینکا گاندھی واڈرا کا الزام ہے کہ انہیں کسی قانونی بنیاد کے بغیر آئینی حقوق کا استحصال کرتے ہوئے سیتا پور پی اے سی احاطے میں قید کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ اتوار کو لکھیم پور کھیری ضلع کے تکونیا علاقے میں مرکزی وزیر مملکت اجے مشرا کے آبائی گاوں میں منعقدہ ایک تقریب میں شامل ہونے جا رہے کیشو پرساد موریہ کو کسانوں کے ذریعہ کالے جھنڈے دکھائے جانے کے معاملے تشدد میں چارکسانوں سمیت 8 لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: