உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    لالو پرساد یادو کو سنگاپور جانے کی اجازت، عدالت سے ملی منظوری

    لالو پرساد یادو کو سنگاپور جانے کی اجازت

    لالو پرساد یادو کو سنگاپور جانے کی اجازت

    آئی آر سی ٹی سی گھوٹالہ معاملے میں ملزم اور بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو کو سنگا پور جانے کی اجازت مل گئی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Patna, India
    • Share this:
      نئی دہلی: آئی آر سی ٹی سی گھوٹالہ معاملے میں ملزم اور بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو کو سنگا پور جانے کی اجازت مل گئی ہے۔ دراصل، لالو پرساد یادو نے علاج کرانے کے لئے سنگا پور جانے کی اجازت طلب کی تھی، جس پر آج راوز ایوینیو کورٹ نے سماعت کی۔ عدالت نے لالو پرساد یادو کو 10 اکتوبر سے 25 اکتوبر تک سنگاپور جانے کی اجازت ملی ہے۔

      لالو یادو کو کیا ہوا ہے

      دراصل، آرجے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کڈنی ٹرانسپلانٹ کے لئے سنگا پور جا رہے ہیں۔ لالو فیملی نے ڈاکٹروں سے ان کی کڈنی ٹرانسپلانٹ کے لئے مشورے کے بعد یہ فیصلہ لیا ہے۔ دراصل، لالو پرساد یادو کئی بیماریوں سے متاثر ہیں۔ ان کے گردے اور پھپھڑے میں سنگین انفیکشن ہے۔ ساتھ ہی انہیں ذیابیطس اور بلڈ پریشر بھی ہے۔ ان کے دونوں گردے 75 فیصد سے زیادہ خراب ہوچکی ہے۔

      لالو پرساد یادو کو مل گیا پاسپورٹ

      دراصل، گزشتہ دنوں سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے لالو پرساد یادو کو ان کا پاسپورٹ لوٹانے کے احکامات دیئے تھے۔ لالو پرساد یادو نے پاسپورٹ واپس کرنے کی گزارش کرتے ہوئے 13 ستمبر کو عدالت میں عرضی داخل کی تھی۔ لالو پرساد یادو کی عرضی پر سماعت کے دوران ان کے وکیل نے عدالت سے کہا تھا کہ سنگا پور کے ڈاکٹر نے 24 ستمبر کو لالو پرساد یادود کو وہاں جانچ کی تاریخ دی ہے، لہٰذا اس سے پہلے انہیں سنگاپور پہنچنا ہوگا۔ لہٰذا انہوں نے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد لالو پرساد یادو کا پاسپورٹ واپس کیا جائے۔ ساتھ ہی وکیل نے یہ بھی گزارش کی کہ سنگا پور جانے کے دن سے کم از کم دو ماہ تک کے لئے پاسپورٹ جاری کیا جائے۔

      چارہ گھوٹالے میں جمع کرالیا گیا تھا پاسپورٹ

      چارہ گھوٹالہ میں قصور وار قرار دیئے جانے کے بعد لالو پرساد یادو کا پاسپورٹ سی بی آئی کورٹ نے جع کرالیا تھا۔ سی بی آئی عدالت نے پاسپورٹ جمع کرانے کے ساتھ ہی لالو پرساد کے ملک سے باہر جانے پر پابندی لگا دی تھی۔ لالو پرساد یادو کی طرف سے پاسپورٹ کی مدت ختم ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے تجدید کے لئے پاسپورٹ ریلیز کرنے کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: