نئی دہلی: بہار کے سابق وزیراعلیٰ لالو پرساد یادو کی حالت ہفتہ کو مزید خراب ہوگئی ہے۔ انہیں سانس لینے میں تکلیف کے سبب ایمس میں داخل کیا گیا ہے۔ لالو پرساد یادو کو ایئر ایمبولینس کے ذریعہ رانچی ایمس سے دہلی لایا گیا ہے۔ اس دوران ان کے ساتھ بہار کی سابق وزیراعلیٰ اور ان کی اہلیہ رابڑی دیوی اور بیٹے تیجسوی یادو بھی موجود ہیں۔ واضح رہے کہ پھپھڑوں میں انفیکشن اور گردے سے متعلق پریشانی سے وہ طویل وقت سے پریشان ہیں اور جمعرات رات سے ہی انہیں سانس لینے میں کافی تکلیف ہو رہی تھی، جس کے بعد ان کو ڈاکٹروں کی نگرانی میں رمس رانچی میں رکھا گیا تھا۔
ریمس سے کیا گیا ریفررانچی میں ان کی طبیعت زیادہ خراب ہونے کے بعد لالو پرساد یادو کو رمس کے ڈاکٹروں نے ایمس دہلی ریفر کیا تھا، جس کے بعد انہیں فوراً ایئر ایمبولینس کے ذریعہ دہلی لایا گیا۔ اس دوران عدالت سے ان کے ساتھ رابڑی دیوی اور بیٹے تیجسوی یادو کو بھی ساتھ آنے کی اجازت دی گئی۔
تیجسوی یادو نے کہا- طبیعت زیادہ خرابدہلی پہنچنے کے بعد لالو پرساد یادو کے بیٹے تیجسوی یادو نے کہا کہ لالو پرساد یادو نے کہا کہ لالو پرساد کی طبیعت جمعرات رات سے ہی خراب چل رہی تھی۔ ہفتہ کو ان کی طبیعت زیادہ خراب ہونے کے بعد انہیں ایمس دہلی لے کر آئے ہیں اور آگے کا علاج ان کا یہیں کیا جائے گا۔ اس سے پہلے رانچی میں جیل انتظامیہ نے ایک ماہ کے لئے لالو پرساد یادو کو ایمس بھیجنے کی اجازت دی تھی۔ جیل آئی جی بریندر بھوشن نے رمس کو ڈائریکٹر کو خط لکھ کر اس کی اجازت دی تھی۔ رمس انتظامیہ نے جیل انتظامیہ سے لالو پرساد یادو کی خراب طبعیت کو دیکھتے ہوئے انہیں بلا تاخیر دہلی لے جانے کی گزارش کی تھی۔
رمس میں لالو پرساد یادو کا علاج کر رہے ڈاکٹر امیش پرساد نے بتایا تھا کہ لالو پرساد یادو کی حالت فی الحال مستحکم ہے، لیکن آگے صحت مزید نہ بگڑے تو رمس میں سہولت دستیاب نہیں ہے۔ اس لئے میڈیکل بورڈ نے انہیں ایمس بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نمونیا کی وجہ سے لالو پرساد یادو کے لنگس میں پانی ہوسکتا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔