سی بی آئی نے لالو-رابڑی اور میسا بھارتی کے خلاف داخل کی چارج شیٹ، نوکری کے بدلے زمین معاملے میں ہوئی کارروائی

سی بی آئی نے لالو-رابڑی اور میسا بھارتی کے خلاف داخل کی چارج شیٹ

سی بی آئی نے لالو-رابڑی اور میسا بھارتی کے خلاف داخل کی چارج شیٹ

Lalu Yadav News: نوکری کے بدلے زمین گھوٹالہ معاملے میں سی بی آئی نے لالو پرساد یادو، بہار کی سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی اور ان کی بیٹی میسا بھارتی سمیت 16 کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi, India
  • Share this:
    نئی دہلی/پٹنہ: اس وقت راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) سربراہ لالو پرساد یادو اور ان کی فیملی سے متعلق بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ دراصل، نوکری کے بدلے زمین گھوٹالہ معاملے میں سی بی آئی نے لالو پرساد یادو، بہار کی سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی اور ان کی بیٹی میسا بھارتی سمیت 16 کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔ موصولہ جانکاری کے مطابق، سی بی آئی نے دہلی واقع راوز ایوینیو کورٹ میں چارج شیٹ داخل کی ہے۔ چارج شیٹ میں لالو پرساد یادو اور ان کی بیوی رابڑی دیوی اور بیٹی میسا بھارتی کا بھی نام ہے۔ سی بی آئی ذرائع کے مطابق، پورے معاملے میں جانچ کے دوران لالو پرساد یادو اور ان کی فیملی کے ذریعہ زمین لے کر نوکری دلوانے کی جانکاری ملی ہے۔

    الزام کے مطابق، لالو پرساد یادو، جب مرکزی وزیر ریل تھے تو جاب لگوانے کے بدلے زمین اور پلاٹ لئے گئے تھے۔ اس معاملے میں 18 مئی کو سی بی آئی نے لالو پرساد یادو، رابڑی دیوی، میسا بھارتی اور ہیما یادو سمیت دیگر افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔ اسی سال مئی میں ایک ساتھ 17 ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کی گئی تھی۔ الزام یہ ہے کہ ریلوے میں گروپ ڈی میں نوکری کے بدلے پٹنہ میں اہم جائیدادوں کو لالو پرساد کی فیملی کے اراکین کو بیچی یا تحفے میں دی گئی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں۔

    ملائم سنگھ یادو ہیلتھ اپڈیٹ: لائف سیونگ ڈرگ پر ملائم سنگھ یادو، حالت اب بھی تشویشناک

    یہ بھی پڑھیں۔

    انڈین نیوی اور این سی بی کا سمندر میں بڑا آپریشن، پاکستانی کشتی سے 200 کلو ہیروئن ضبط، 6 گرفتار

     لالو پرساد یادو او ایس ڈی بھولا یادو ہوئے تھے گرفتار

    کچھ دنوں پہلے سی بی آئی نے نوکری کے بدلے زمین میں بھولا یادو کو دہلی میں پوچھ گچھ کے لئے بلایا تھا۔ پوچھ گچھ کے بعد بھولا یادو کو سی بی آئی نے گرفتار کیا تھا۔ تقریباً ایک ماہ کے بعد بھولا یادو کو دہلی سے ضمانت مل گئی ہے۔ واضح رہے کہ اس معاملے میں بھولا یادو کے ساتھ ریلوے میں نوکری کر رہے ہردے نارائن چودھری کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔ لالو پرساد یادو جب 2004 سے 2009 کے درمیان مرکز میں وزیر ریل تھے، اس وقت بھولا یادو لالو کے او ایس ڈی ہوا کرتے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ جب نوکری کے بدلے زمین لینے کے معاملے میں جب سی بی آئی نے جانچ شروع کیا تو بھولا یادو سے بھی پوچھ گچھ ہوئی۔

    کیا تھا نوکری کے بدلے زمین گھوٹالہ؟

    وزیر ریل رہتے ہوئے لالو پرساد یادو پر الزام لگا تھا کہ ریلوے میں نوکری کے بدلے کئی لوگوں سے زمین لکھوا گیا تھا۔ سی بی آئی نے اس گھوٹالے میں اس وقت وزیر ریل لالو پرساد یادو اور 15 دیگر جس میں ان کی بیوی، 2 بیٹیوں اور نامعلوم سرکاری ملازم اور نجی شخص کے خلاف 18 مئی 2022 کو معاملہ درج کیا تھا۔ اس وقت کے وزیر ریل رہتے ہوئے ریلوے کے مختلف منڈلوں کو عہدوں پر گروپ ‘ڈی‘ کی تقرری کے بدلے فیملی کے اراکین کے نام پر زمین کی جائیداد کو منتقل کیا۔

     
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: