ہوم » نیوز » وطن نامہ

لشکر طیبہ نے سی آر پی ایف پرحملہ کی ذمہ داری لی

انتہاپسند تنظیم لشکر طیبہ نے جموں و کشمیر کے اننت ناگ میں سی آر پی ایف کے بنکر پر پیر کی رات کئے گئے دہشت گردانہ حملہ کی ذمہ داری لی ہے

  • UNI
  • Last Updated: Jul 31, 2018 04:21 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
لشکر طیبہ نے سی آر پی ایف پرحملہ کی ذمہ داری لی
علامتی تصویر

انتہاپسند تنظیم لشکر طیبہ نے جموں و کشمیر کے اننت ناگ میں سی آر پی ایف کے بنکر پر پیر کی رات کئے گئے دہشت گردانہ حملہ کی ذمہ داری لی ہے جس میں تین جوان زخمی ہوگئے تھے۔ایک شخص نے خود کو لشکر طیبہ کا ترجمان بتاتے ہوئے مقامی میڈیا کو فون کرکے بتایا کہ اس کی تنظیم کے انتہاپسندوں نے شیر باغ میں سی آر پی ایف کے بنکر پر گرینیڈ حملہ کیا تھا ۔ اس حملے میں تین جوان زخمی ہوگئے تھے۔

تمام زخمی جوانوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ حملہ آور تاریکی کا فائدہ اٹھاکر وہاں سے بھاگنے میں کامیاب ہوگئے ۔ انہیں پکڑنے کے لئے وسیع پیمانے پر تلاشی مہم شروع کی گئی ہے۔

First published: Jul 31, 2018 04:21 PM IST