
ہند۔ پاک کشیدگی:ہندوستان نے دہشت گردکیمپوں کو بنایاگیا نشانہ،پاکستان کے 6 جوان ہلاک۔(تصویر:نیوز18)۔
سری نگر جموں و کشمیر کےٹنگڈھار میں پاکستان کی طرف سے کی گئی فائرنگ میں دو ہندوستانی فوجیوں کی شہادت کے بعد ہندوستانی فوج نے مقبوضہ کشمیرمیں دہشت گردوں کے کیمپوں پرحملہ کیا۔ بتایاجارہاہے کہ ہندوستانی فوج نے نے چار دہشت گردوں کے کیمپوں کو نشانہ بنانے والی توپ خانے سے فائرکیا۔ ہندوستانی سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں ، دہشت گرد تنظیم جیش اورحزب اللہ کے 35 دہشت گردوں کے ساتھ 6 پاکستانی فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔
Loading...Sources: Defence Minister has spoken to Army Chief General Bipin Rawat over the situation following the ceasefire violation by Pakistan Army today in J&K's Tangdhar sector. The Defence Minister is personally monitoring the situation & has asked the Army Chief to keep updating him pic.twitter.com/58e8OIE8Ph
— ANI (@ANI) October 20, 2019
دوسری جانب، پاکستان نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان فوج کی فائرنگ سے 9 ہندوستانی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی، ہندوستانی فوج کی فائرنگ میں ایک پاکستانی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔تاہم،ابھی تک کسی دعوے کی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پاکستان اور ہندوستان کے مابین بڑھتے ہوئے تناؤ کے درمیان آرمی چیف جنرل بپن راؤت سے بات کی ہے۔ وزیردفاع تازہ صورتحال پرنظررکھے ہوئے ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ پچھلے کچھ دنوں سے پاکستانی فوج کی جانب سے ہندوستا سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بناتے ہوئے مسلسل حملہ کیا جارہا ہے۔
Pakistan claims that 9 Indian soldiers have been killed in Pak Army firing, also claims that 1 Pakistan Army soldier and 3 Pakistani civilians died in the exchange of fire. pic.twitter.com/tiKSpPTt6w — ANI (@ANI) October 20, 2019
آج (اتوار کے روز) پاک فوج نے جموں و کشمیر کے ٹنگڈھارمیں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھراشتعال انگیزی کرتے ہوئے فائرنگ کی۔ پاکستان کی جانب سے کی گئی فائرنگ میں 2 فوجی ہلاک جبکہ ایک عام شہری ہلاک ہوگیا۔فائرنگ سے 3 دیگرافراد زخمی بھی ہوئے۔ بتایاجارہاہے کہ پاکستان سے گولے داغے گئے تھے، جس کی وجہ سےٹنگڈھار میں واقع ایک مکان اوراس کے چاولوں کا اسٹور مکان مکمل طورپرتباہ ہوگیا اورآگ لگ گئی۔ اس واقعے میں دو کاریں، دوگائے والے اور 19 بھیڑ بھی ہلاک ہوگئے تھے۔
#UPDATE Sources: Terrorist launch pads in PoK’s Jura, Athmuqam and Kundalsahi were targeted by Indian Army artillery guns last night after credible inputs came of significant number of terrorists operating there. pic.twitter.com/mICB8Z9P4K— ANI (@ANI) October 20, 2019
ہندوستانی فوج کے ذرائع کا کہناہے کہ پاکستانی فوج دراندازوں کی پشت پناہی کررہی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کی اشتعال انگیزی کے خلاف ہندوستان نے جوابی کاروائی میں توپ خانے کا استعمال کیا ہے۔ تاہم یہ سرجیکل اسٹرائیک نہیں تھی۔فوج نے ایل او سی پار کرکے یہ کاروائی نہیں کی ہے۔فوج کے ذرائع نے بتایا کہ دراندازوں کی مدد کے لیے پاکستان فوج بلا اشتعال فائرنگ کرتی آئی ہے۔فائرنگ کی آڑ میں سرحد عبور کرکےہندوستان میں گھستے درانداز ہیں۔تخریبی کاروائیاں کرنے کے لیےہندوستان میں گھستے ہیں۔ اسی لیے ہندوستانی فوج نے جوابی کاروائی میں توپوں کا استعمال کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردوں کے کیمپوں کو تباہ کردیاہے۔
Indian army has used artillery guns to target the terrorist camps which have been actively trying to push terrorists into Indian territory. https://t.co/MHfOLqbYUr — ANI (@ANI) October 20, 2019
رہائشی علاقے کوپہنچ رہاہے نقصان
جموں کشمیرکےہیرنگرسیکٹرمیں پاکستان کی جانب سےتقریباً ایک مہینے سےسیز فائرمعاہدے کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔رہائشی علاقوں کومستقل نشانہ بنایاجارہاہے۔جس سے لوگوں میں دہشت کاماحول ہے۔بیتی رات پاکستان نےرہائشی علاقے کونشانہ جس سےعلاقےکوکافی نقصان ہوا۔
J&K: Houses of Manyari village in Hiranagar sector of Kathua district damaged, following shelling by Pakistan. Locals say, "We're lucky children weren't sleeping inside. We request the PM to give befitting reply to Pakistan.We've already suffered losses due to firing by Pakistan" pic.twitter.com/rpltN6a5IB
— ANI (@ANI) October 20, 2019
دراندازی کی کوششیں تیز
انٹلیجنس رپورٹ میں یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ پاکستان فوج کی جانب سے کچھ اضافی نقل و حرکت بھی گریزسیکٹر کے دوسری طرف دیکھی گئی ہے۔ پاکستانی فوج ، ہندوستانی فوج کو سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پریشان کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ تاکہ دراندازی کی کوششیں تیزکی جاسکیں۔ بتایاجارہاہے کہ پاکستانی فوج دہشت گردوں کونئی ٹکنالوجی سے تربیت بھی دے رہی ہے۔ جس سے دہشت گردہندوستان فوج سے بچنے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ منی مرگ ، کامری ، ڈومل اور گلتری ان مقامات میں شامل ہیں جہاں شمالی کشمیرمیں گریز سیکٹر میں پاکستانی فوج کی ہلچل شدت اختیار کرچکی ہے۔