உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اونتی پورہ: لشکر Terrorist ساتھی کے ساتھ گرفتار، باہری مزدوروں پر حملے کی رچ رہے تھے سازش

    علامتی تصویر:

    علامتی تصویر:

    یہ لوگ باہر کے مزدوروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے تھے۔ ایک خاص اطلاع پر پولیس نے فوج کے ساتھ مل کر انہیں گرفتار کیا۔ ان کی شناخت رئیس احمد میر ساکن چندر دھارا اور شاکر حامد بٹ ساکنہ آلوچی باغ سمبورہ کے طور پر کی گئی ہے۔

    • Share this:
      سرینگر: اونتی پورہ پولیس نے ایک ہائبرڈ دہشت گرد کو اس کے ساتھی سمیت گرفتار کیا ہے۔ یہ لوگ باہر کے مزدوروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے تھے۔ ایک خاص اطلاع پر پولیس نے فوج کے ساتھ مل کر انہیں گرفتار کیا۔ ان کی شناخت رئیس احمد میر ساکن چندر دھارا اور شاکر حامد بٹ ساکنہ آلوچی باغ سمبورہ کے طور پر کی گئی ہے۔

      رئیس سے پستول اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ پوچھ گچھ کے دوران رئیس نے انکشاف کیا کہ لشکر کے ایک دہشت گرد حاجی نے اسے پمپور میں باہر کے مزدوروں پر حملہ کرنے کے لیے ایک پستول دی تھی۔


      یہ بھی پڑھیں:
      Pulwama Encounter:جموں کشمیر کے پلوامہ میں انکاونٹر میں لشکر طیبہ کے 3ملی ٹنٹ ہلاک

      یہ بھی پڑھیں:
      جموں-کشمیر کو پھر ملے گا ریاست کا درجہ؟PMمودی کے دورے سے پہلے اُٹھی مانگ

      اس نے حملے کے بعد رئیس کو دہشت گرد کے طور پر بھرتی کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ رئیس نے موٹر سائیکل فراہم کرنے کے لیے اپنے دوست شاکر سے مدد مانگی تھی۔ پولیس نے پامپور میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: