உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Jobs in Telangana: تلنگانہ میں سرکاری ملازمتیں، داخلہ ٹیسٹ کیلئےکب ہےرجسٹریشن کی آخری تاریخ؟

    Youtube Video

    داخلہ ٹیسٹ میں 100 سوالات ہوتے ہیں جن کے جوابات 90 منٹ میں دیئے جاتے ہیں۔ سوالات کی مشکل کی سطح آسان سے مشکل تک ہوگی۔ ٹیسٹ کی تکمیل پر، نمبر فوری طور پر امیدوار کے موبائل نمبر اور ای میل ایڈریس پر بھیجے جائیں گے-

    • Share this:
      تلنگانہ میں سرکاری ملازمتوں (Government Jobs) کے خواہشمندوں کے لیے داخلہ ٹیسٹ-کم-اسکالرشپ ٹیسٹ کے لیے رجسٹر کرنے کی آخری تاریخ 16 اپریل 2022 (صبح 10 بجے) ہے۔ اس کے علاوہ محکمہ بہبودی پسماندہ طبقات نے داخلہ ٹیسٹ کا انعقاد کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ جو کہ 16 اپریل 2022 کو ہی صبح 11 بجے سے 12.30 بجے تک ان اکیڈمی (Unacademy) کے تعاون سے کیا جا رہا ہے، جو ایک لرننگ پلیٹ فارم ہے۔ یہ ٹیسٹ طلبا کو سرکاری ملازمتوں کی حصولیابی میں مددگار ہوسکتا ہے۔

      دلچسپی رکھنے والے امیدوار ٹیسٹ کے لیے ویب سائٹ https://unacademy.com/scholarship/tsgovt-scholarship-test پر درخواست دے سکتے ہیں۔

      داخلہ ٹیسٹ کی بنیاد پر ریاست میں کل 1.25 لاکھ اہل امیدواروں کو گروپس اور پولیس کی نوکریوں میں بھرتی کے لیے مفت کوچنگ فراہم کی جائے گی۔

      طلبا کو تین طریقوں میں تربیت دی جائے گی- فزیکل کلاسز، ہائبرڈ (آن لائن اور آف لائن) اور صرف آن لائن موڈ۔ کل 50,000 امیدواروں کو آن لائن اور ہائبرڈ میں تربیت دی جائے گی اور BC اسٹڈی سرکلز میں دیگر 25,000 امیدواروں کو فزیکل موڈ میں تربیت دی جائے گی۔

      داخلہ ٹیسٹ میں 100 سوالات ہوتے ہیں جن کے جوابات 90 منٹ میں دیئے جاتے ہیں۔ سوالات کی مشکل کی سطح آسان سے مشکل تک ہوگی۔ ٹیسٹ کی تکمیل پر، نمبر فوری طور پر امیدوار کے موبائل نمبر اور ای میل ایڈریس پر بھیجے جائیں گے۔

      مزید پڑھیں: Jobs in Telangana: تلنگانہ میں 80 ہزار نئی نوکریوں کا اعلان، لیکن پہلے سے وعدہ شدہ اردو کی 558 ملازمتیں ہنوز خالی!

      کوچنگ کے علاوہ اہل امیدواروں کو ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔ گروپ-I کی ملازمتوں کے خواہشمندوں کے لیے، محکمہ چھ ماہ کے لیے ماہانہ 5,000 روپے اور گروپ-II اور SI ملازمت کے خواہشمندوں کو تین ماہ کے لیے 2,000 روپے ماہانہ وظیفہ فراہم کرے گا۔

      چونکہ تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن (TSPSC) جلد ہی مختلف آسامیوں کے لیے نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے، امیدواروں کو لازمی طور پر اپنے OTR کو فوری طور پر رجسٹر یا اپ ڈیٹ کرنا چاہیے۔ اگر تمام 25 لاکھ امیدوار آخری تاریخ کو اپنا OTR اپ ڈیٹ کرنے کی کوشش کرتے ہیں، تو یہ یا تو سسٹم کریش ہو جائے گا یا بھاری انٹرنیٹ ٹریفک کی وجہ سے سرور میں تاخیر ہو گی۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: