جھانسی میں دیر رات اسد کا ہوا پوسٹ مارٹم، کرائی گئی ویڈیو گرافی، پریاگ راج کے کساری-مساری قبرستان میں ہوگی تدفین؟

جھانسی میں دیر رات اسد کا ہوا پوسٹ مارٹم، کرائی گئی ویڈیو گرافی، پریاگ راج کے کساری-مساری قبرستان میں ہوگی تدفین؟

جھانسی میں دیر رات اسد کا ہوا پوسٹ مارٹم، کرائی گئی ویڈیو گرافی، پریاگ راج کے کساری-مساری قبرستان میں ہوگی تدفین؟

اسد اور اس کے ساتھی غلام کو یوپی ایس ٹی ایف نے اس وقت گولی مار دی جب وہ موٹر سائیکل پر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے اور انہوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی تھی

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Jhansi, India
  • Share this:
    یوپی ایس ٹی ایف کے ہاتھوں انکاونٹر میں مار گرائے گئے مافیا عتیق کے بیٹے اسد اور شوٹر غلام کی نعش دوپہر کے بعد میڈیکل کالج بھیج دی گئی تھی۔ لیکن کاغذی کارروائی پوری نہ ہونے سے پوسٹ مارٹم شروع نہیں ہوسکا۔ پہلے انتظامیہ کی جانکاری ملی کہ اسد کے افراد خاندان اس کی نعش کو لینے آرہے ہیں، لیکن دیر رات تک وہ جھانسی نہیں پہنچ پائے تھے۔

    اس کے بعد انتظامیہ نے دیر رات میڈیکل کالج کے تین ڈاکٹروں کا پینل بنایا۔ دیر رات 1.30 بجے دونوں کی نعشوں کا پوسٹ مارٹم شروع کیا گیا۔ اس کی ویڈیوگرافی بھی کرائی گئی۔ میڈیکل کالج میں سی او سٹی راجیش رائے، نواباد تھانہ انچارج سدھاکر مشرا سمیت بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کی گئی۔

    یہ بھی پڑھیں:

    بانڈی پورہ میں منشیات پر ضلع کمیٹی کی میٹنگ، نشیات کی لعنت کے خلاف مہم جاری

    دوسری جانب، یوپی ایس ٹی ایف کے انکاونٹر میں مارے گئے مافیا ڈان عتیق احمد کے بیٹے اسد احمد کی نعش کو کہاں دفنایا جائے گا اس کو لے کر خبر سامنے آئی ہے۔  معلومات کے مطابق، اگر اسد کی نعش پریاگ راج لے جائی گئی تو اسے کساری-مساری قبرستان میں تدفین کی جائے گی۔ اسی قبرستان میں عتیق احمد کے والد دفن ہیں۔ کساری مساری میں ہی عتیق کے والد فیروز احمد کی قبر ہے۔ ایسے میں اسد کو بھی اسی قبرستان میں دفنایا جائے گا۔ دراصل، روایت کے مطابق افراد خاندان ایک ہی قبرستان میں دفن کیے جاتے ہیں۔ ایسے میں اسد کی نعش کو بھی اپنے دادا کی قبر کے پاس ہی دفن کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق، چاکیا کے پاس اسی قبرستان میں ہی اسد کی قبر بنے گی۔

    یہ بھی پڑھیں:

    ملک میں مسلمانوں کی آبادی میں آرہی ہے تیزی سے کمی، دگ وجے سنگھ کے بیان پر مچا سیاسی گھمسان

    اسد اور اس کے ساتھی غلام کو یوپی ایس ٹی ایف نے اس وقت گولی مار دی جب وہ موٹر سائیکل پر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے اور انہوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی تھی جس کے بعد ایس ٹی ایف کی ٹیم نے جوابی کارروائی کی۔ مقابلے میں مارے گئے ملزمان سے جدید ترین غیر ملکی اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ ان میں برطانوی بلڈاگ ریوالور اور والتھر پستول شامل ہیں۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: