ہوم » نیوز » وطن نامہ

پٹرول کی قیمتوں میں تخفیف کا سلسلہ جاری، یہاں جانیں کیا ہے آج کی قیمت

پٹرول اورڈیژل کی قیمت میں مسلسل تخفیف کا سلسلہ جاری ہے۔ جانئے آج کتنے پیسوں کی کمی واقع ہوئی ہے۔ 

  • Share this:
پٹرول کی قیمتوں میں تخفیف کا سلسلہ جاری، یہاں جانیں کیا ہے آج کی قیمت
پٹرول - ڈیژل

پٹرول - ڈیژل کی قیمتوں میں مسلسل تخفیف کا سلسلہ جاری ہے۔ ہفتہ کو پٹرول کی قیمت میں 7 پیسے کی کمی واقع ہوئی ہے تو وہیں ڈیژل کی قیمتوں میں آج کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ آپ کو بتادیں کہ جمعہ کو پٹرول کی قیمت میں 9-8 پیسے کی کمی ہوئی تھی تو وہیں ڈیژل کی قیمتوں میں تقریباً 6-5 پیسے کا اضافہ دیکھنے کوملا تھا۔

بین الاقوامی سطح پربرینٹ کروڈ کی قیمت 73.03 ڈالرفی بیرل اورڈبلیو ٹی آئی کروڈ 0.76 فیصد کی تیزی کے ساتھ 63.35 ڈالرفی بیرل پرکاروبارکررہا ہے۔ وہیں ایک ہفتے کے دوران قیمتیں 7 فیصدی تک کم ہوگئی ہیں، اس لئےہندوستانی بازارمیں پٹرول - ڈیژل کی قیمت میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔

انڈین آئل (آئی او سی) کی ویب سائٹ کےمطابق ہفتہ کوملک کی راجدھانی دہلی میں پٹرول 71.03 روپئے فی لیٹرہوگیا ہے۔ کولکاتہ میں پٹرول 8 پیسے سستا ہونے کے بعد 73.11 روپئےفی لیٹرہوگیا ہے۔ ملک کی اقتصادی دارالحکومت کے طورپرمشہورممبئی میں پٹرول 8 پیسےکی تخفیف کے بعد 76.64 روپئے فی لیٹرمل رہا ہے۔ چنئی میں پٹرول 9 پیسے سستا ہوکر73.72 روپئے فی لیٹرمل رہا ہے۔

دہلی میں ڈیژل 65.96 روپئے فی لیٹرمل رہا ہے۔ کولکاتہ میں یہ قیمت 67.71 روپئے فی لیٹرہوگیا ہے۔ ممبئی میں ڈیژل 6 پیسے کے اضافے کے بعد 69.11 روپئے فی لیٹرہوگیا ہے۔ چنئی میں ڈیژل 6 پیسے مہنگا ہوا ہے اوراب یہ 69.72 روپئے فی لیٹرمل رہا ہے۔ روزانہ صبح بجے سے نافذ ہوتی ہے نئی قیمت ملک کی آئل مارکیٹنگ کمپنی (ایچ پی سی، بی پی سی ایل، آئی اوسی) روزانہ پٹرول - ڈیژل کی قیمتوں کا جائزہ لیتی ہے۔ نئی قیمتیں صبح 6 بجے سے نافذ ہوتی ہیں۔ آپ کو بتادیں کہ قیمتوں کوطےکرنےکےلئے 15 دن کی اوسط قیمت کوبنیاد بنایا جاتا ہے۔ اس کےعلاوہ روپئےاورڈالرکے زرمبادلہ شرح سے بھی تیل کی قیمت متاثرہوتی ہے۔
First published: May 18, 2019 12:03 PM IST
  • India
  • World

India

  • Active Cases

    6,039

     
  • Total Confirmed

    6,761

     
  • Cured/Discharged

    515

     
  • Total DEATHS

    206

     
Data Source: Ministry of Health and Family Welfare, India
Hospitals & Testing centres

World

  • Active Cases

    1,205,178

     
  • Total Confirmed

    1,680,527

    +76,875
  • Cured/Discharged

    373,587

     
  • Total DEATHS

    101,762

    +6,070
Data Source: Johns Hopkins University, U.S. (www.jhu.edu)
Hospitals & Testing centres