اچھی خبر ، اتوار کو کئی دنوں کے بعد پٹرول اور ڈیزل کے داموں میں ہوئی یہ بڑی تبدیلی ، جانیں نئی قیمتیں

پٹرول اور ڈیزل کے دام میں لگاتار تخفیف کا سلسلہ اتوار کو رک گیا ۔ اتوار کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ۔

May 19, 2019 08:53 AM IST | Updated on: May 19, 2019 10:00 AM IST
اچھی خبر ، اتوار کو کئی دنوں کے بعد پٹرول اور ڈیزل کے داموں میں ہوئی یہ بڑی تبدیلی ، جانیں نئی قیمتیں

علامتی تصویر

پٹرول اور ڈیزل کے دام میں لگاتار تخفیف کا سلسلہ اتوار کو رک گیا ۔ اتوار کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ۔ آپ کو بتادیں کہ ہفتہ کو پٹرول کے دام سات پیسے سستےہوئے تو وہیں ڈیزل کی قیمت میں آج کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ۔

بین الاقوامی سطح پر برینٹ کروڈ کی قیمت 73.03 ڈالر فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی کروڈ 0.76 فیصدی کی تیزی کے ساتھ 63.35 ڈالر فی بیرل تک کم ہوگئی ہے ، اس لئے ہندوستانی بازار میں پٹرول اور ڈیزل کے دام کم ہوگئے ہیں۔

Loading...

خیال رہے کہ انڈین آئل (آئی او سی) کی ویب سائٹ کےمطابق ہفتہ کو ملک کی راجدھانی دہلی میں پٹرول 71.03 روپئے فی لیٹرہوگیا ہے۔ کولکاتہ میں پٹرول 8 پیسے سستا ہونے کے بعد 73.11 روپئےفی لیٹرہوگیا ہے۔ ملک کی اقتصادی دارالحکومت کے طورپرمشہورممبئی میں پٹرول 8 پیسےکی تخفیف کے بعد 76.64 روپئے فی لیٹرمل رہا ہے۔ چنئی میں پٹرول 9 پیسے سستا ہوکر73.72 روپئے فی لیٹرمل رہا ہے۔

دہلی میں ڈیژل 65.96 روپئے فی لیٹرمل رہا ہے۔ کولکاتہ میں یہ قیمت 67.71 روپئے فی لیٹرہوگیا ہے۔ ممبئی میں ڈیژل 6 پیسے کے اضافے کے بعد 69.11 روپئے فی لیٹرہوگیا ہے۔ چنئی میں ڈیژل 6 پیسے مہنگا ہوا ہے اوراب یہ 69.72 روپئے فی لیٹرمل رہا ہے۔

Loading...