دھماکیدار پلان: صرف 16 روپئے کے اس پلان میں ملے گا 4 جی ڈیٹا کے ساتھ مفت لیٹسٹ فلمیں

May 19, 2019 04:53 PM IST | Updated on: May 19, 2019 04:59 PM IST
دھماکیدار پلان: صرف 16 روپئے کے اس پلان میں ملے گا 4 جی ڈیٹا کے ساتھ مفت لیٹسٹ فلمیں

علامتی تصویر

ووڈا فون اپنے پریپیڈ یوزرس کیلئے نیا فلمی ریچارج پلان لیکر آیا ہے۔ اس پلان میں یوزرس کو صرف 16 روپئے میں 24 گھنٹوں کیلئے 1 جی بی ڈیٹا دیا جائے گا، ووڈا فون کا یہ 'ڈیٹا اونلی پریپیڈ' پلان ہے۔ یہ پلان آئیڈیا یوزرس کیلئے بھی دستیاب کرایا گیا ہے۔  یہ ڈیٹا اونلی فلمی پلان ووڈا فون کے پریپیڈ سبسکرائبرس کیلئے دستیاب رہے گا۔ اس میں ٹاک ٹائم یا ایس ایم ایس نہیں دیا جارہا ہے، اس انٹرنیٹ پیک میں صارفین کو ایک دن کیلئے 1 جی بی 2 گی یا 3جی یا 4 جی ڈیٹا ملے گا۔

یہ کمپنی کا فلمی پلان ہے۔ اس پلانکے تحت یوزرس اپنے فون پر کئتسٹ بلاک بوسٹر فلمیں دیکھ سکیں گے۔ اس کے علاوی ووڈافون صارفین کیلئے دوسرے انٹرنیٹ پیک بھی دئے گئے ہیںْ یوزرس کو 29 رپئے میں ایک انٹرنیٹ پیک  ملے گا جس میں انہیں 18 دنوں کیلئے 500 ایم بی ڈیٹا ملے گا۔ اسی طرح 47 روپئے کا بھی ایک پلان ہے جس میں یوزرس کو ایک دن کیلئے 3 جی بی ڈیٹا ملےگا۔ 92 روپئے والے پیک میں سات دنوں کیلئے 6گی بی ڈیٹا دیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ 28 دنوں کی ولیڈیٹی ، مدت کے ساتھے 98 روپئے میں 3 جی بی، 49 روپئے میں 1 جی بی اور 33 روپئے میں 500 ایمبی ڈیٹا ملےگا۔

Loading...

Loading...