!ونگ کمانڈر ابھینندن کی طرح اب آپ بھی گرا سکیں گے پاکستان کا ایف۔16 طیارہ

بتایا جاتا ہے کہ ہندستانی فضائیہ بہت جلد ونگ کمانڈر ابھینندن سے جڑا ایک ویڈیو گیم لانچ کرنے جارہی ہے۔

Jul 25, 2019 12:52 PM IST | Updated on: Jul 25, 2019 01:46 PM IST
!ونگ کمانڈر ابھینندن کی طرح اب آپ بھی گرا سکیں گے پاکستان کا ایف۔16 طیارہ

!اب آپ بھی گرا سکیں گے پاکستان کا ایف۔16 طیارہ

پلوامہ حملے کے بعد ہندستانی فضائیہ نے پاکستان کے بالاکوٹ میں گھس کر دہشت گردانہ ٹھکانوں پر بم گرائے تھے۔ حملے کے بعد بوکھلائے پاکستان نے ہندستان پر حملہ کرنے کی ناکام کوشش کی اور ہندستانی فضائیہ کے ایف۔16 طیارے کو کھدیڑ دیا۔ اس حملے کے ہیرو ونگ کمانڈر ابھینندن کی بہادری کی کہانی اب ویڈیو گیم میں نظر آنے جارہی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ ہندستانی فضائیہ بہت جلد ونگ کمانڈر ابھینندن سے جڑا ایک ویڈیو گیم لانچ کرنے جارہی ہے۔ اس گیم میں ابھینندن کو اہم ہیرو دکھایا گیا ہے جو دہشت گردوں سے بدلہ لیتے ہیں۔ یہ گیم موبائل پلے اسٹور پر اینڈرائڈ اور آئی اوایس پلیٹ فارم پر دستیاب ہوگا۔ اس گیم کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی شروعات اسی جنگی طیارے مگ۔21 سے ہوتی ہے جس سےابھینندن نے پاکستان کے اے ایف۔16 طیارے کو مار گرایا تھا۔ گیم میں ابھینندن مگ۔21 کے ساتھ کھڑے نظر آرہے ہیں۔

Loading...