بوند بوند کو ترستے لوگوں کے لئے 5 لاکھ لیٹر پانی لے کر لاتور پہنچی ٹرین

لاتور۔ مہاراشٹر کی خشک سالی میں ایک ایک بوند کو ترستے لاتور کے لوگوں کی صبح آج تحفوں کی ٹرین سے ہوئی۔

Apr 12, 2016 09:51 AM IST | Updated on: Apr 12, 2016 09:54 AM IST
بوند بوند کو ترستے لوگوں کے لئے 5 لاکھ لیٹر پانی لے کر لاتور پہنچی ٹرین

لاتور۔ مہاراشٹر کی خشک سالی میں ایک ایک بوند کو ترستے لاتور کے لوگوں کی صبح آج تحفوں کی ٹرین سے ہوئی۔ سانگلی سے 5 لاکھ لیٹر پانی لے کر روانہ ہوئی ٹرین صبح صبح لاتور اسٹیشن پہنچی۔ ملک میں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ پینے کے پانی کی ایسی قلت ہوئی ہو کہ ٹرین سے پانی پہنچانا پڑا ہو۔

اس پانی سے اب لاتور کی پیاس بجھائی جائے گی۔ حالانکہ لاتور کو جتنا پانی کی ضرورت ہے اس کے حساب سے یہ کچھ بھی نہیں ہے، لیکن بوند بوند پانی سے بے حال لاتور کو تھوڑی راحت ضرور ملے گی۔ صبح صبح پانی کو لے کر جیسے ہی ٹرین اسٹیشن پر پہنچی پانی میں سیاست کی بھی انٹری ہو گئی۔

Loading...

اسٹیشن پر بڑی تعداد میں بی جے پی کے کارکن پہنچے۔ انہوں نے ٹینکروں پر سی ایم فڑنویس اور ریلوے کے وزیر سریش پربھو کا شکریہ والے پوسٹر لگا دیئے اور اس کے بعد ٹرین کے سامنے کھڑے ہو کر سیلفی لینے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ ٹرین سے پانی پہنچانے کے بعد اسے ضرورت مند لوگوں تک پہنچانے کی کوشش شروع ہو گئی ہے۔

Loading...