قانون کی طالبہ کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی، جھارکھنڈ حکومت سے رپورٹ طلب
مرکزی وزارت داخلہ نے جھارکھنڈ حکومت سے کہا ہے کہ وہ اس سلسلے میں جلد از جلد رپورٹ ارسال کرے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Dec 04, 2019 12:00 AM IST

علامتی تصویر
مرکزی حکومت نے قانون کی طالبہ کے ساتھ ہونے والی اجتماعی جنسی زیادتی اور ملزموں کے خلاف اب تک کی گئی کاروائی کی رپورٹ جھارکھنڈ حکومت سے طلب کی ہے۔ مرکزی وزارت داخلہ نے جھارکھنڈ حکومت سے کہا ہے کہ وہ اس سلسلے میں جلد از جلد رپورٹ ارسال کرے۔
غور طلب ہے کہ رواں برس 26 نومبر کو رانچی ضلع میں کانکے تھانہ حلقے کے سنگرام پور بس اسٹینڈ پر متاثرہ اپنے ایک دوست کے ساتھ بیٹھی تھی۔ اسی دوران 12 کی تعداد میں آنے والے ملزموں نے متاثرہ کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کی۔ متاثرہ نے آئندہ روز 27 نومبر کو متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج کروائی اور پولیس نے علیٰ الفور کاروائی کرتے ہوئے تمام12 ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے۔