پٹنہ: بہار (Bihar) اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو (Tejashwi Yadav) نے اسمبلی میں خصوصی مسلح پولیس اہلکار پاس کرنے کی مخالفت میں ایک بڑا اعلان کیا ہے۔ تیجسوی یادو نے نتیش حکومت کو پانچ سال تک اسمبلی کا بائیکاٹ کرنے کی وارننگ دی ہے۔ بدھ کو بہار اسمبلی انتخابات میں ایوان کی کارروائی سے متوازی اراکین اسمبلی کے ساتھ بیٹھے تیجسوی یادو نے اسمبلی احاطے میں ہوئی مارپیٹ اور لاٹھی چارج کے حادثہ کی نہ صرف مذمت کی بلکہ کھلے طور پر نتیش کمار کو وارننگ دی۔ ساتھ ہی کہا کہ اسمبلی میں جو کچھ ہوا، اس کے لئے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو معافی مانگنی چاہئے
اسمبلی میں اپنے اراکین اسمبلی کے ساتھ کالی پٹی باندھ کر پہنچے تیجسوی یادو نے کہا کہ نتیش کمار سی گریڈ پارٹی کے لیڈر ہیں۔ اسمبلی میں اخلاقیات کو تار تار کرتے ہوئے ہمارے اراکین اسمبلی کو گندی گندی گالیاں دی گئیں۔ تیجسوی نے کہا کہ ایوان میں ہمارے سوال پر نتیش کمار کچھ نہیں بولتے ہیں۔ نتیش جی کو کوئی خود سے علم نہیں ہے، لیکن وہ مجھے نصیحت دیتے ہیں۔
بہار پولیس کے نئے قانون کا ذکر کرتے ہوئے تیجسوی یادو نے کہا کہ آج اراکین اسمبلی کو پیٹا جا رہا ہے، کل کوئی بھی نشانہ بن سکتا ہے۔ اس قانون کے بعد پولیس سابق وزیراعلیٰ کو بھی گھر میں گھس کر پیٹے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تو آتی جاتی رہتی ہیں، لیکن میں افسران کو کہنا چاہتا ہوں کہ میرا بھی نام تیجسوی یادو ہے۔ تیجسوی یادو نے کہا کہ وہ ہم سے اس بل پر بحث کریں، ہم پورے بل کا پوائنٹ ٹو پوائنٹ جواب دیں گے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔