ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

میرٹھ : مساجد میں توڑ پھوڑ کے خلاف کانگریس کا شیو راج حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

میرٹھ میں کانگریس پارٹی اقلیتی سیل نے آج کلکٹریٹ پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے شیو راج حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور مخصوص طبقے کے لوگوں کے گھروں کو توڑنے اور نوجوانوں پر این ایس اے لگائے جانے پر شیو راج حکومت کی ساخت مذمت کی اور بےگناہ افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

  • Share this:
میرٹھ : مساجد میں توڑ پھوڑ کے خلاف کانگریس کا شیو راج حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
میرٹھ میں کانگریس پارٹی اقلیتی سیل کا کلکٹریٹ پر احتجاجی مظاہرہ

گزشتہ روز مدھیہ پردیش کے اُجین اور دوسرے شہروں میں پیش آئے فرقہ وارانہ تشدد اور کشیدگی کے واقعات کے بعد مخصوص طبقے کے خلاف پولیس کی کارروائی کو لیکر کانگریس پارٹی نے مدھیہ پردیش میں بی جے پی کی شیو راج حکومت پر جانب دارانہ رویہ اختیار کرنے اور بدلے کی کارروائی کرنے کا الزام لگایا ہے ۔ میرٹھ میں کانگریس پارٹی اقلیتی سیل نے آج کلکٹریٹ پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے شیو راج حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور مخصوص طبقے کے لوگوں کے گھروں کو توڑنے اور نوجوانوں پر این ایس اے لگائے جانے پر شیو راج حکومت کی ساخت مذمت کی اور بےگناہ افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا۔


کانگریس اقلیتی مورچے کے کارکنان نے مدھیہ پردیش کی شیو راج چوہان سرکار پر الزام لگایا ہے کہ اُجین میں فرقہ وارانہ تشدد اور کشیدگی کے بعد مندسور میں جس طرح سے ہندو تنظیموں نے مساجد کو نشانہ بنایا ہے وہ شیو راج حکومت کی سرپرستی میں انجام دیا جارہا ہے ، کانگریس نے الزام لگایا کہ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان مسلمانوں کے خلاف بدلے کی کارروائی کر رہے ہیں


اس سے قبل وہ اپنے بیان میں بھی دھمکی دے چکے ہیں کہ  مخصوص طبقے کے لوگوں کو اُنکے انجام تک پہنچائیں گے  کانگریس اقلیتی مورچے کے لیڈران نے شیو راج حکومت پر جانب دارانہ رویہ اختیار کرنے اور مذہبی انتہا پسندی کو فروغ دینے کا الزام لگاتے ہوئے اس طرح کی حرکت سے بعض آنے کا انتباہ کیا اور اقلیتی طبقے کو نشانہ نا بنانے کی صلاح دی

Published by: Mirzaghani Baig
First published: Jan 02, 2021 10:52 PM IST