مدھیہ پردیش کے کونو نیشنل پارک سے ملک کے لیے خوشخبری سامنے آئی ہے۔ نامیبیا سے آئی مادہ چیتا سیایا نے چار بچوں کو جنم دیا ہے۔ مادہ چیتا اورچاروں ننھے مہمان بالکل صحت مند ہیں۔ ایک خصوصی ٹیم نئے مہمانوں اور مادہ چیتا کا خاص خیال رکھ رہی ہیں۔ ملک میں 1952 میں چیتے معدوم ہوگئے تھے ۔ اس کے 70 سال بعد پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے، جب ملک کی زمین پر چیتے جنمے ہیں۔
نئے مہمانوں کی آمد پر چیتا کے تحفظ کے منصوبے میں شامل عہدیداروں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی پیدائش اس بات کی مثبت علامت ہے کہ کونو نیشنل پارک میں چیتے اپنے نئے ماحول میں اچھی طرح ڈھل رہے ہیں۔ اس پارک کو ہندوستان کی جنگلی حیات کی آبادی میں چیتاوں کو دوبارہ داخل کرنے کے لیے ایک مناسب رہائش گاہ کے طور پر تیار کیا جا رہا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ پی ایم مودی نے اپنی 72 ویں سالگرہ کے موقع پر ایم پی کے شیوپور ضلع کے کونو نیشنل پارک میں نامیبیا سے لائے گئے آٹھ چیتے چھوڑے تھے، جن میں پانچ نر اور تین مادہ چیتے شامل تھے۔ حال ہی میں ایک مادہ چیتا ساشا کی انفیکشن کی وجہ سے موت ہو گئی تھی۔
Congratulations 🇮🇳
A momentous event in our wildlife conservation history during Amrit Kaal!
I am delighted to share that four cubs have been born to one of the cheetahs translocated to India on 17th September 2022, under the visionary leadership of PM Shri @narendramodi ji. pic.twitter.com/a1YXqi7kTt
مرکزی وزیر ماحولیات بھوپیندر یادو نے بدھ کو کہا کہ نامیبیا سے ہندوستان لائے گئے چیتوں میں سے ایک مادہ چیتا نے چار بچوں کو جنم دیا ہے۔ انہیں اسے ’امرت کال‘ کے دوران ہندوستان کے جنگلی جانوروں کے تحفظ کی تاریخ میں ایک اہم واقعہ بتایا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔