ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

وزیراعظم نریندرمودی نے ٹویٹ کرکےکی بڑی اپیل،کہا۔۔کمبھ میلے کوعلامتی طورپرجاری رکھاجائے

وزیر اعظم نے ٹویٹ کرتے ہوئے اودھیشانند گیری کو ٹیگ کیا ، 'میں نے التجاکی ہے کہ دو شاہی اسنن ہوچکے ہیں اور اب کورونا کے بحران کی وجہ سے کمبھ میلے کو علامتی رکھا جائے۔ اس سے کورونا بحران کے خلاف جنگ کو تقویت ملے گی

  • Share this:
وزیراعظم نریندرمودی نے ٹویٹ کرکےکی بڑی اپیل،کہا۔۔کمبھ میلے کوعلامتی طورپرجاری رکھاجائے
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپیل کی ہے کہ کمبھ کو علامتی طور پرجاری رکھا جائے۔

نئی دہلی: کوروناوائرس کے نئے معاملوں میں تعداد میں بے تحاشہ اضافے کہ دوران ، اتراکھنڈ کے ہریدوار کے کمبھ میلہ جاری ہے۔ ادھر وزیر اعظم نریندر مودی نے اپیل کی ہے کہ کمبھ کو علامتی طور پرجاری رکھا جائے۔ اسی کے ساتھ ہی ، وزیر اعظم نے اچاریہ مہا منڈلیشوراودھیشانند گیری(Swami Awadheshanand Giri )سے بھی بات چیت کی ہے۔ انہوں نے سنتوں کی صحت کے بارے میں تفصیلات حاصل کی ہے۔ مدھیہ پردیش کے مہا نیروانی اکھاڑے کے سربراہ سوامی کپل دیو نےکی موت ہوگئی تھی۔ وہ کمبھ سے واپس آنے کے بعد کورونا وائرس میں مثبت آگئے۔ اس کے علاوہ بہت سارے سنتوں کی بھی اطلاعات مثبت آئی ہیں۔


وزیر اعظم نے ٹویٹ کرتے ہوئے اودھیشانند گیری کو ٹیگ کیا ، 'میں نے التجاکی ہے کہ دو شاہی اسنن ہوچکے ہیں اور اب کورونا کے بحران کی وجہ سے کمبھ میلے کو علامتی رکھا جائے۔ اس سے کورونا بحران کے خلاف جنگ کو تقویت ملے گی۔ اس دوران ، انہوں نے سنت برادری کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ' اچاریہ مہا منڈلیشور سوامی اودھیشانند گیری(Swami Awadheshanand Giri ) سے فون پر بات چیت کرتے ہوئےسب سنتوں کی صحت کے بارے میں جا نکاری حاصل کی ہے۔ تمام سنتوں کی جانب سے کمبھ میلے کو ہر طرح کا تعاون دیاجارہاہے۔ میں نے اس کے لئے سنتوں کا شکریہ ادا کیا۔ '



سوامی اودھیشانند گیری نے بھی ایک ٹویٹ کے ذریعےوزیراعظم کے ٹویٹ پر ردعمل کا اظہارکیاہے۔۔ انہوں نے کہا ، 'ہم معزز وزیر اعظم کی دعوت کا احترام کرتے ہیں! زندگی کا تحفظ بہت ضروری ہے۔ میں عقیدت مندوں سے گزارش کر رہا ہے کہ وہ کووڈ کے حالات کو دیکھتے ہوئےاسنن کے لئےکثیر تعداد میں نہ آئیں اورکورونا قواعد کی پابندی کریں۔


اتراکھنڈ میں کورونا کے 2402 نئے کیسز

اس سےپہلے جمعہ کے روز اتراکھنڈ میں 2،402 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ محکمہ صحت کی طرف سے جاری کردہ بلیٹن کے مطابق ، کوویڈ 19 کے یہ نئے کیس سامنے آنے کے بعد ، ریاست میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 118646 ہوگئی۔ بلیٹن کے مطابق ریاست میں مزید 17 مریض انفیکشن کی وجہ سے فوت ہوگئے ، جس کی وجہ سے ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 1819 ہوگئی ہے۔جبکہ ریاست میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 13546 ہے جبکہ اب تک 100857 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: Apr 17, 2021 10:09 AM IST