ہوم » نیوز » وطن نامہ

ایل جی انل بیجل نے پلٹا کیجریوال حکومت کا فیصلہ ، کہا : کوئی بھی کرا سکتا ہے دہلی میں علاج

دہلی میں بڑھتے کورونا معاملات کے درمیان اتوار کو دہلی کابینہ نے فیصلہ کیا تھا کہ دہلی حکومت کے سرکاری اور پرائیویٹ اسپتالوں میں صرف دہلی کے رہائشیوں کا علاج ہوگا جبکہ مرکزی حکومت کے اسپتالوں میں سبھی علاج کرا سکتے ہیں ۔

  • Share this:
ایل جی انل بیجل نے پلٹا کیجریوال حکومت کا فیصلہ ، کہا : کوئی بھی کرا سکتا ہے دہلی میں علاج
ایل جی انل بیجل نے پلٹا کیجریوال حکومت کا فیصلہ ، کہا : کوئی بھی کرا سکتا ہے دہلی میں علاج

قومی راجدھانی دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل نے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے اس فیصلہ کو ایک دن بعد ہی پلٹ دیا ، جس میں کہا گیا تھا کہ دہلی کے سرکاری اورپرائیویٹ اسپتالوں میں صرف دہلی والوں کا ہی علاج ہوگا ۔ واضح رہے کہ اب دہلی میں کوئی بھی اپنا علاج کرا سکے گا ۔


آپ کو بتادیں کہ دہلی میں بڑھتے کورونا معاملات کے درمیان اتوار کو دہلی کابینہ نے فیصلہ کیا تھا کہ دہلی حکومت کے سرکاری اور پرائیویٹ اسپتالوں میں صرف دہلی کے رہائشیوں کا علاج ہوگا جبکہ مرکزی حکومت کے اسپتالوں میں سبھی علاج کرا سکتے ہیں ۔


ورما کمیٹی کی سفارش کے بعد کیا تھا فیصلہ


وزیر اعلی کیجریوال نے اتوار کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ میڈیا کو خطاب کیا تھا ۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات اور طبی سہولیات پر مشورہ دینے کیلئے ان کی حکومت نے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی ۔ انہوں نے بتایا کہ کمیٹی نے جون کے آخر تک 15 ہزار بیڈ دستیاب کرانے کی سفارش کی ہے ۔ علاوہ ازیں ورما کمیٹی نے دہلی کے اسپتالوں کے بیڈ کو دہلی والوں کیلئے ریزرو کرنے کی بھی سفارش کی ہے ۔

وزیر اعلی نے بتایا کہ کابینہ میٹنگ میں ان سبھی معاملات پر غور و خوض کیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ دہلی حکومت نے لوگوں سے بھی اس سلسلہ میں رائے مانگی تھی ۔ کیجریوال کی مانیں تو دہلی کے عوام نے بھی ریاست کے اسپتالوں میں موجود بیڈ کو یہاں کے رہائشیوں کیلئے مختص کرنے کی رائے دی ۔

انہوں نے واضح کردیا تھا کہ کورونا بحران تک دہلی کے نجی اسپتالوں کے بیڈ بھی دہلی والوں کیلئے محفوظ رہیں گے ۔ حالانکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کچھ اسپیشل نجی اسپتالوں میں لوگ ملک بھر سے آکر سرجری کرواتے ہیں ، وہ سبھی کیلئے کھلے رہیں گے ۔
First published: Jun 08, 2020 07:35 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading