ہوم » نیوز » معیشت

ایل آئی سی نے لاکھوں صارفین کو دی خوشخبری، اب 6 ماہ تک نہیں دینی ہوگی Home Loan کی EMI

ایل آئی سی ہاوسنگ فائنانس کمپنی اپنے صارفین کے لئے خاص سہولت لے کر آئی ہے۔ اگر آپ نے بھی ہوم لون لے رکھا ہے تو آپ کو 6 مہینے کی ایم آئی آئی نہیں دینی پڑے گی۔

  • Share this:
ایل آئی سی نے لاکھوں صارفین کو دی خوشخبری، اب 6 ماہ تک نہیں دینی ہوگی Home Loan کی EMI
ایل آئی سی نے لاکھوں صارفین کو دی خوشخبری، اب 6 ماہ تک نہیں دینی ہوگی Home Loan کی EMI

نئی دہلی: ایل آئی سی ہاوسنگ فائنانس کمپنی اپنے صارفین کے لئے خاص سہولت لے کر آئی ہے۔ اگر آپ نے بھی ہوم لون لے رکھا ہے تو آپ کو 6 مہینے کی ایم آئی آئی نہیں دینی پڑے گی۔ یعنی کمپنی نے اپنے صارفین کی 6 مہینے کی ای ایم آئی کو معاف کردیا ہے۔ کمپنی نے جمعرات کو Griha Varishtha اسکیم کے تحت لون لینے والے صارفین کو یہ سہولت دی ہے۔ واضح رہے کہ یہ اسکیم تنخواہ والے قرض دہندگان کے ساتھ ساتھ پنشن ہولڈروں کے لئے ڈیفالٹ بینیفٹ پنشن اسکیم (DBPS) کے تحت آتی ہے۔


کون کون سی ای ایم آئی پر ملے گی چھوٹ؟


کمپنی صارفین کو 39ویں، 38 ویں، 73ویں، 74 ویں، 121 ویں اور 122ویں ای ایم آئی پر چھوٹ دے گی۔ صارفین کی جب یہ  قابل ادائیگی ای ایم آئی ہوں گی، تب چھوٹ کا فائدہ ملے گا۔


کون لے سکتا ہے لون

ہوم سینئر مارکیٹ میں دستیاب ایک انوکھا ہوم لون پروڈکٹ ہے۔ اس اسکیم کے ذریعہ لون لینے والے کی عمر 65 سال تک ہوسکتی ہے۔ کمپنی نے پینشرس کے لئے ایک خاص ہوم لون پروڈکٹ ’ہوم سینئر‘ بھی جاری کیا ہے۔ اس کے تحت قرض کی مدت صارفین کے 80 سال عمر ہونے تک یا زیادہ سے زیادہ 30 سال رکھی گئی ہے، جو بھی اس میں پہلے ہوگا۔

6 ای ایم آئی کی ملے گی چھوٹ

اس اسکیم کے تحت تیار مکان خریدنے والے صارفیفن کو 6 ای ایم آئی کی چھوٹ اور زیر تعمیر مکانات کے لئے قسط کی ادائیگی پر 48 ماہ کی روک جیسی سہولیات بھی ملیں گی۔

کمپنی کے افسر نے دی جانکاری

ایل آئی سی ہاوسنگ فائنانس کے چیف ایگزیکٹیو افسر وائی وشوناتھ گوڑ نے کہا، ’ہوم سینئر‘ اپنی خصوصیات کے سبب، جولائی 2020 میں لانچ ہونے کے بعد سے اچھی طرح سے اٹھا ہے۔ کمپنی نے 3000 کروڑ روپئے کے قریب 15,000 لون کی تقسیم کی ہے۔ اس وقت کمپنی کی طرف سے صارفین کو 6 ای ایم آئی کو کی چھوٹ دی جارہی ہے‘۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 26, 2021 03:38 PM IST