உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

     بوائے فرینڈ کے ساتھ ڈیٹ پر جانیں کیلئے لڑکیاں اکثر گھر میں بناتی ہیں یہ پانچ بہانے ؟

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    زمانہ بدلنے کے ساتھ ساتھ والدین جتنے اسمارٹ ہوجاتے جارہے ہیں ، بچے اس سے بھی زیادہ اسمارٹ ہوتے جارہے ہیں ۔ اسکول سے بنک کرنا ہو یا ڈیٹ پر جانا ہو ، کیا بہانہ بنانا ہے ، نئی نسل کو بخوبی پتہ ہے ۔

    • Share this:
      زمانہ بدلنے کے ساتھ ساتھ والدین جتنے اسمارٹ ہوجاتے جارہے ہیں ، بچے اس سے بھی زیادہ اسمارٹ ہوتے جارہے ہیں ۔ اسکول سے بنک کرنا ہو یا ڈیٹ پر جانا ہو ، کیا بہانہ بنانا ہے ، نئی نسل کو بخوبی پتہ ہے ۔ حالانکہ لڑکے تو اکثر دوست کا بہانہ بناتے ہیں ، مگر لڑکیوں کے بہانے بھی مزیدار ہوتے ہیں ۔
      آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں وہ پانچ مزیدار بہانے جو لڑکیاں بوائے فرینڈ سے ملنے جانے کیلئے اکثر بناتی ہیں ۔
      گروپ اسٹڈی : میں اور میرے دوست ساتھ پڑھیں گے ۔ بات جب پڑھنے کی ہو تو والدین کی طرف سے منع کرنے کی گنجائش بہت کم ہوتی ہے۔
      بیسٹ فرینڈ کے گھر : بیسٹ فرینڈ کو گھر کے لوگ اچھی طریقہ سے جانتے ہیں۔ گھر والے اس پر بھروسہ بھی کرتے ہیں ، اس سے بہتر آپشن اور کیا ہوسکتا ہے۔
      اضافی کلاس : یہ بہانا تقریبا ہمیشہ کام کرتا ہے۔ کالج یاٹیوشن پر اضافی کلاسیز لینے کیلئے رکنا پڑے گا ۔
      دوست کی گزارش : لڑکی کی کوئی دوست والدین سے گزارش کرتی ہے کہ پلیز آپ اس کو میرے ساتھ بھیج دیجئے اور اس کے بعد دوست ڈیٹ کی جگہ پر ڈراپ کردیتا ہے۔
      برتھ ڈے پارٹی : فلاں دوست کی برتھ ڈے ہے اور مجھے جانا ہے ۔ یہ دوست لڑکی یا لڑکا کوئی بھی ہوسکتا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں : روم میٹ کی بہن چھپ کر کرتی تھی یہ کام، پھر صبح صبح پی جی پر آتی تھی نہانے !۔

       
      First published: