உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل انل چوہان بنے نئے سی ڈی ایس، جنرل بپن راوت کی موت کے 9 مہینے بعد ملا نیا سربراہ

    ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل انل چوہان بنے نئے سی ڈی ایس، جنرل بپن راوت کی موت کے 9 مہینے بعد ملا نیا سربراہ ۔ فائل فوٹو ۔

    ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل انل چوہان بنے نئے سی ڈی ایس، جنرل بپن راوت کی موت کے 9 مہینے بعد ملا نیا سربراہ ۔ فائل فوٹو ۔

    وزارت دفاع کی جانب سے دی گئی جانکاری کے مطابق وہ تینوں افواج کے سربراہ ہونے کے ساتھ ہندوستانی حکومت کے فوجی معاملات سے وابستہ محکمہ کے سکریٹری کے طور پر بھی کام کریں گے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی: ہندوستانی حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل انل چوہان (ریٹائرڈ) کو اگلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) کے عہدہ پر مقرر کیا ہے ۔ وزارت دفاع کی جانب سے دی گئی جانکاری کے مطابق وہ تینوں افواج کے سربراہ ہونے کے ساتھ ہندوستانی حکومت کے فوجی معاملات سے وابستہ محکمہ کے سکریٹری کے طور پر بھی کام کریں گے ۔ سابق سی ڈی ایس جنرل بپن راوت کی ہیلی کاپٹر کریش میں موت ہونے کے نو مہینے بعد سے ملک کا یہ سب سے بڑا فوجی عہدہ خالی تھا، جس کی ذمہ داری اب ریٹائرڈ جنرل انل چوہان کو سونپی گئی ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: کانگریس صدر بننے کی راہ میں گہلوت کے سامنے نیا چیلنج! دگ وجے سنگھ بھی لڑیں گے الیکشن:ذرائع


      وزارت دفاع نے ان کی تقرری کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل انل چوہان نے تقریبا 40 سالوں سے زیادہ کے کریئر میں کئی کمانڈ سنبھالے ہیں اور انہیں جموں و کشمیر اور شمال مشرقی ہندوستان میں دہشت گرد مخالف مہموں کا وسیع تجربہ ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: 82 سال کی عمر میں دو بیٹوں نے گھر سے نکالا، بیٹیوں نے بھی دیکھ بھال سے کردیا انکار


      وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ 18 مئی 1961 کو پیدا ہوئے لیفٹیننٹ جنرل انل چوہان کو 1981 میں ہندوستانی فوج کی 11 گورکھا رائفلز میں کمیشن ملی تھی ۔ وہ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کھڈک واسلا اور انڈین ملیٹری اکیڈمی دہرادون کے سابق طالب علم ہیں ۔

      میجر جنرل کے رینک میں انہوں نے شمالی کمان میں اہم بارہمولہ سیکٹر میں ایک انفینٹری (توپ خانہ) ڈویزن کی کمان سنبھالی تھی ۔ اس کے بعد لیفٹیننٹ جنرل کے طور پر انہوں نے شمال مشرقی ہندوستان میں ایک کور کی کمان سنبھالی اور پھر ستمبر 2019 سے مشرقی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف بنے اور مئی 2021 میں فوج سے ریٹائر ہونے تک یہ عہدہ سنبھالا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: