نئی دہلی: لیفٹیننٹ جنرل منوج پانڈے کو ہندوستانی فوج کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ وہ جنرل منوج مکند نرونے کی جگہ لیں گے۔ لیفٹیننٹ جنرل منوج پانڈے کو دسمبر 1982 میں بامبے سیپرس میں کمیشن ملا تھا۔ اپنے خاص کیریئر میں انہوں نے سبھی طرح کے علاقوں میں روایتی اور ساتھ ہی دہشت گرد مخالف مہم میں کئی اہم کمانڈ اور اسٹاف سے متعلق فرائض کو نبھایا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل منوج پانڈے نے جموں وکشمیر میں آپریشن کے دوران لائف آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ ایک انجینئر ریجمنٹ کی کمان سنبھالی، مغربی سیکٹر میں ایک انجینئر بریگیڈ، ایل او سی کے ساتھ ایک پیدل فوج بریگیڈ اور مغربی لداخ کے اونچائی والے علاقے میں ایک پہاڑی ڈویژن اور مشرق میں ایک کور کی کمان سنبھالی۔
جنرل منوج پانڈے اقوام متحدہ کے کئی مشن میں بھی تعاون دے چکے ہیں۔ وہ جون 2020 سے مئی 2021 تک انڈومان اینڈ نکوبار کمان کے کمانڈر ان چیف بھی رہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔