உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ممبئی میں ریلائنس اسپتال کو بم سے اڑانے کی دھمکی، کالر نے امبانی کنبہ کا بھی لیا نام

    (Image: Twitter)

    (Image: Twitter)

    مہاراشٹر کی راجدھانی ممبئی میں ریلائنس فاونڈیشن اسپتال کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے ۔ فون کرنے والے نے ریلائنس کے اسپتال کو بم سے اڑانے کے علاوہ امبانی کنبہ کو بھی جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Maharashtra | Mumbai
    • Share this:
      ممبئی : مہاراشٹر کی راجدھانی ممبئی میں سر ایچ این ریلائنس فاونڈیشن اسپتال کو نامعلوم نمبر سے بدھ کو دھمکی آمیز کال کیا گیا ۔ فون کرنے والے نے اس اسپتال کو بم سے اڑانے کے علاوہ ریلائنس انڈسٹریز لمیٹیڈ کے چیئرمین اور مینیجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی، ان کی اہلیہ نیتا امبانی ور ان کے بچے آکاش امبانی اور اننت امبانی کو بھی جان سے مارنے کی دھمکی دی ۔ اس معاملہ میں ڈی بی مارگ پولیس تھانہ میں کیس درج کرلیا گیا ہے اور پولیس فی الحال معاملہ کی جانچ میں کررہی ہے ۔

      پولیس ذرائع نے بتایا کہ اس نمبر کی شناخت کرلی گئی ہے، جس سے کال آئی تھی ۔ ذرائع کی مانیں تو مہاراشٹر کے باہر سے فون آیا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ اس فون کال کی لوکیشن کو ٹریس کرلیا گیا ہے ۔


      ذرائع کے مطابق سر ایچ این ریلائنس فاونڈیشن اسپتال کے لینڈ لائن نمبر پر 12:57 بجے ایک نامعلوم نمبر سے کال آئی تھی، جس میں کالر نے ریلائنس انڈسٹریز لمیٹیڈ کے چیئرمین اور مینیجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی، ان کی اہلیہ نیتا امبانی کے علاوہ دونوں بیٹوں آکاش اور اننتا امبانی کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی ۔ فون کرنے والے نے اسپتال کو اڑانے کی بھی دھمکی دی ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: جموں وکشمیر: امت شاہ نے کہا- پہلے یہ دہشت گردی کا ہاٹ اسپاٹ تھا، اب ہے یہ ٹورازم ہاٹ اسپاٹ


       

      یہ بھی پڑھئے: خواتین اب بھی گھروں میں قید، پابندیوں کی وجہ سے انہیں نہیں ملی آزادی: موہن بھاگوت


      اس سے پہلے 15 اگست کو بھی ریلائنس فاونڈیشن اسپتال میں اسی طرح کا فون آیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق اس شخص نے اسپتال کے ڈسپلے نمبر پر آٹھ دھمکی آمیز فون کئے تھے، جس سے مکیش امبانی کی جان کو خطرہ بتایا تھا ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں کیس درج کرتے ہوئے ممبئی کے مغربی مضافاتی علاقہ میں رہنے والے ایک شخص کو دھمکی آمیز کال کے سلسلہ میں حراست میں لیا تھا ۔

      وہیں گزشتہ سال ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے چیئرمین اور مینجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی کے ممبئی میں واقع گھر اینٹیلیا کے باہر ایک مشتبہ اسکارپیو کھڑی نظر آئی تھی ۔ اینٹیلیا کی سیکورٹی ٹیم نے فورا پولیس کو اس مشتبہ اسکارپیو کی خبر دی ۔ پولیس کی ٹیم بم ناکارہ بنانے والے دستے اور کھوجی کتوں کے ساتھ فورا جائے واقعہ پر پہنچی اور اس گاڑی کی جانچ کی ۔ اس میں 20 دھماکہ خیز جلیٹن راڈ اور ایک دھمکی آمیز خط ملا تھا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: