ہوم » نیوز » وطن نامہ

اگر پارنٹر جسمانی تعلقات بنانے سے پیچھے ہٹ رہا ہے تو ہوسکتی ہے یہ بڑی وجہ ، جانئے کیا ہے اس کا حل

بہت سارے لوگوں کیلئے جسمانی تعلقات بہت ہی قربت کا کام ہے اور اس کیلئے کافی زیادہ اعتماد کی ضرورت ہوتی ہے ۔ اس کو جو بات آگے بڑھنے سے روکتی ہوگی اس میں آپ کے ریلیشن شپ میں کمٹمنٹ کا نہ ہونا ہوسکتا ہے ۔

  • Share this:
اگر پارنٹر جسمانی تعلقات بنانے سے پیچھے ہٹ رہا ہے تو ہوسکتی ہے یہ بڑی وجہ ، جانئے کیا ہے اس کا حل
اگر پارنٹر جسمانی تعلقات بنانے سے پیچھے ہٹ رہا ہے تو ہوسکتی ہے یہ بڑی وجہ ، جانئے کیا ہے اس کا حل ۔ علامتی تصویر ۔

سوال نمبر 14 : اپنے دل کی باتوں کو کہنے کے بارے میں تھوڑی رہنمائی چاہتا ہوں ۔ گزشتہ ایک سال سے اپنے پارٹنر کے ساتھ میرا کیجوئل ریلیشن شپ ہے اور اس کیجوئل ریلیشن شپ کا مطلب اتنا آسان نہیں ہے جتنا ہم سمجھ رہے ہیں ۔ ہم دونوں ہی یہ جانتے ہیں کہ ہمارا یہ رشتہ کوئی سنگین موڑ لینے نہیں جارہا ہے اور آخر کار ہم زندگی میں اپنے اپنے راستے پکڑ کر ایک دوسرے سے الگ ہوجائیں گے ۔ شروع میں ہی ہم لوگوں نے ایک دوسرے کو یہ واضح کردیا تھا ۔ ایک دوسرے کے تئیں ہمدردی اور جسمانی قربت کی وجہ سے ہم ابھی تک ایک دوسرے کے ساتھ ہیں ۔ ہم نے جسمانی تعلقات نہیں بنائے ہیں کیونکہ میری خاتون دوست کو یہ پسند نہیں ہے ، مگر ہم نے کچھ انٹیمیٹ نائٹس ساتھ گزاری ہیں ۔


اب لاک ڈاون کے بعد سے گزشتہ سات مہینوں کے دوران ہم ایک دوسرے سے نہیں ملے ہیں ۔ میں ایک مرتبہ اس سے ملنے آیا اور کچھ وقت تک اس کے ساتھ رہا ، مگر وہ انٹیمیٹ ہونے سے منع کرتی رہی ۔ میں نے سوچا کہ وہ مصروف ہوگی اس وجہ سے وہ وقت نہیں دے پارہی ہے ، مگر اس کے بعد جب بھی میں اس سے بات کرتا تو یہ بات ہوتی کہ اگلی مرتبہ جب ہم ملیں گے تو انٹیمیٹ ہوں گے ۔ آج جب میں اس کو چونکانے کیلئے بنگلورو آیا اور کہیں پر ایک کمرہ بک کیا تاکہ اس کے ساتھ کچھ پرائیویٹ لمحات گزارا جاسکے جیسا کہ ہم ہمیشہ ہی بات کرتے تھے تو اچانک وہ بلاوجہ ہی اس کو رد کرنا چاہتی ہے ۔ اس کا کہنا ہے کہ اس کو اس کے بارے میں اچھا محسوس نہیں ہورہا ہے ۔ اب یہ حقیقت ہے کہ ہمارے درمیان کیجوئل ریلیشن شپ ہے اور مجھے اس بارے میں مایوس نہیں ہونا چاہئے ، یہ بات مجھے غمزدہ کئے جارہی ہے ۔ میں بے بس اور دکھی محسوس کررہا ہوں ۔ میں انٹیمیٹ ہونے کا مطالبہ کرکے کمزور محسوس کررہا ہوں اور یہ بات مجھے دکھ پہنچا رہی ہے ۔


مجھے آپ سے پوری ہمدردی ہے ۔ مجھے لگ رہا ہے کہ میں یہ صحیح ہی سوچ رہی ہوں کہ آپ دو وجوہات سے دکھی ہیں ۔ آپ کو اپنے پارٹنر کے ساتھ جسمانی تعلقات بنانے کی خواہش تھی اور آپ اس کی امید کررہے تھے اور یہ ہونے جارہا تھا ، مگر نہیں ہوا ۔ پھر اس ریلیشن شپ میں جسمانی تعلقات بنانا چاہتے ہیں اور آپ اس کو اہمیت دیتے ہیں اور جب ایسا نہیں ہوا تو آپ کو افسوس ہوا اور آپ بے بس محسوس کررہے ہیں ۔ ان میں سے کوئی بھی وجہ خراب یا غلط نہیں ہے ۔ آپ کا دکھی ہونا فطری اور پوری طرح سے جائز ہے اور اس کو سمجھا جاسکتا ہے ۔


آپ نے بتایا ہے کہ آپ کا ریلیشن شپ کیجوئل ہے اور آپ اور آپ کے پارٹنر دونوں ہی اس بات کو جانتے ہیں ۔ آپ دونوں کی ایک دوسرے سے جو امیدیں ہیں اس کے مقابلہ میں ریلیشن شپ کے کیجوئل ہونے کی بات اتنی اہمیت نہیں رکھتی ہے ۔ ریلیشن شپ بھلے ہی کیجوئل ہے ، جیسا کہ پیچھے بھی میں نے کہا ہے ، تو بھی آپ کو دکھی اور مایوس ہونے کا حق ہے ، مگر یہ بھی نہیں ہے کہ اس میں آپ کے پارٹنر کی غلطی ہے ۔ اگر وہ آپ کے ساتھ جسمانی تعلقات بنانا نہیں چاہتی ہے تو اس کیلئے اس کو قصوروار نہیں ٹھہرایا جاسکتا ۔ اس کے پاس نا کہنے کا پورا حق ہے اور وہ بھی کسی وجہ کے بغیر اور اگر اس کو لے کر آپ دکھی ہیں تو یہ بھی بلاوجہ نہیں ہے ۔

مگر غمزدہ اور بے بس ہونے کو لے کر آپ کیا کرسکتے ہیں ؟ آپ اس سے بات کرسکتے ہیں ۔ یہ سمجھایئے کہ ہوسکتا ہے کہ وہ کسی بات سے ڈر رہی ہو یا مایوس ہوں ۔ ہوسکتا ہے کہ آپ جس قربت کی بات کررہے ہیں وہ اس کی بھی خواہش ہو ، مگر اس کی اپنے خدشات، خوف اور عدم تحفظات ہوں ۔ پھر کئی سارے لوگ خاص کر خواتین کو جنسی تعلقات بنانے اور انٹیمیسی کو لے کر چوٹ پہنچتی ہے ۔

یہ 'کیجوئل' ، 'سنگین' جیسی باتیں آپ کے سمجھنے کیلئے ہیں ۔ یہ کوئی ضابطہ نہیں ہے ۔ صرف اس وجہ سے کہ آپ کے تعلقات کیجوئل ہیں ، اس کا مطلب یہ نہیں ہوا کہ آپ کیلئے اپنے جذبات کے بارے میں بات کرنا ممنوع ہے ۔ آپ نے بتایا ہے کہ آپ کے ریلیشن شپ کی سب سے بڑی طاقت ایک دوسرے کے تئیں ہمدری ہے تو آپ اس پر بھروسہ کیجئے ۔ اپنے پارٹنر کے ساتھ بات چیت کیجئے ، اپنے جذبات سے اس کو واقف کرائیے اور اس کے ڈر ، اس کی ضرورت اور خدشات کو ہمدردی کے ساتھ سنئے ۔

بہت سارے لوگوں کیلئے جسمانی تعلقات بہت ہی قربت کا کام ہے اور اس کیلئے کافی زیادہ اعتماد کی ضرورت ہوتی ہے ۔ اس کو جو بات آگے بڑھنے سے روکتی ہوگی اس میں آپ کے ریلیشن شپ میں کمٹمنٹ کا نہ ہونا ہوسکتا ہے ۔ اس کے ساتھ اس بارے میں بات کرنے سے پریشانی حل ہوسکتی ہے اور آپ دونوں کو اس بارے میں واضح ہوجائے گا کہ آپ اس ریلیشن شپ سے کیا چاہتے ہیں اور کیا دینا چاہتے ہیں ۔ اس سے آپ دونوں کے درمیان اعتماد اور محبت میں اضافہ ہوگا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Dec 04, 2020 08:04 PM IST