بجپن سے آپ سنتے آرہے ہوں گے کہ ناخن چبانا بری عادت ہے ، مگر کسی نے آپ کو تفصیل سے نہیں بتایا ہوگا کہ آخر یہ بری عادت کیوں ہے ۔ سبھی لوگ جانتے ہیں کہ ناخن چبانے سے بیماریاں لاحق ہونے کا خطرہ پیدا ہوجاتا ہے ، تاہم اس کی وجہ سے کتنی سنگین بیماریاں اور صحت کو کیا کیا نقصانات ہوسکتے ہیں ، اس کے بارے میں بہت کم لوگ ہی جانتے ہیں ۔ آئیے آج ہم اس بارے میں تفصیل سے بتاتے ہیں ، جس کو جان کر اگر کسی کو یہ بری عادت ہے تو وہ فورا ہی چھوڑ دے گا ۔
یہ بھی ایک سچ ہے کہ ناخن چبانے کی عادت سے ایک دن میں چھٹکارہ نہیں پایا جاسکتا ہے ۔ کیونکہ یہ ایک ایسی عادت ہے جو روٹین میں شامل ہوجاتی ہے اور پتہ بھی نہیں چلتا ہے کہ ہم کب ناخن چبانا شروع کردیتے ہیں ۔ ایک ریسرچ کے مطابق دنیا کی تقریبا 30 فیصد آبادی کو ناخن چبانے کی عادت ہے ۔
جلد کا انفیکشنہیلتھ کے مطابق ناخن چبانے سے بیکٹیریل انفیکشن کا خطرہ پیدا ہوجاتا ہے ، جس کی وجہ سے چہرے پر سرخی اور سوجن وغیرہ آسکتی ہے ۔ یہی نہیں کئی مرتبہ تو ناخن کے نیچے بھی بیکٹیریل انفیکشن ہونے کی وجہ سے وہاں پس بن جاتا ہے اور اس کی وجہ سے ناقابل برداشت درد ہوسکتا ہے ، جس کے بعد آپ کو اینٹی بیکٹیریا دوا لینی پڑسکتی ہے ۔
ناخن پر اثراگر آپ کو ناخن چبانے کی پرانی عادت ہے تو اس کی وجہ سے ناخن کے اندر کے ٹشوز خراب ہوسکتے ہیں ، جو پرماننٹ ڈیمیج کرسکتا ہے ۔ کئی مرتبہ اس عادت کی وجہ سے ناخن بڑھنے بند ہوجاتے ہیں اور اگر ایک مرتبہ یہ پریشانی لاحق ہوگئی تو پھر اس پر قابو پانا کافی مشکل ہوجاتا ہے ۔
دانتوں کو پہنچ سکتا ہے نقصانایسا پایا گیا ہے کہ جو لوگ ناخن چباتے ہیں تو ان کے آگے کے دانتوں کو پریشانیاں لاحق ہوجاتی ہیں ۔ اس کی وجہ سے دانت ٹوٹ سکتے ہیں ، دانتوں میں دراڑ آسکتی ہے اور دانتوں پر ضدی داغ بھی جم سکتے ہیں ۔ اس کی وجہ سے دانتوں کے ڈھیلے ہونے اور گڑنے کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے ۔ اس عادت کی وجہ سے مسوڑے بھی کمزور ہوجاتے ہیں ۔
مسوڑے میں دردکئی مرتبہ اس عادت کی وجہ سے ناخن کے ٹکرے منہ کے اندر رہ جاتے ہیں اور وہ پھر مسوڑوں میں پھنس جاتے ہیں ، جس کی وجہ سے مسوڑوں سے خون نکلنا شروع ہوجاتا ہے ۔ اس کی وجہ سے درد ، سوجن ، انفیکشن اور زخم بھی ہوسکتے ہیں ۔
ہاضمہ کو کرتا ہے متاثرناخن چبانے کی عادت سے اگر منہ میں کسی طرح کا بیکٹیریل انفیکشن ہوا تو یہاں سے بیکٹیریا پیٹ تک پہنچ سکتا ہے اور گیسٹروانٹسٹائنل انفیکشن ہوسکتا ہے ۔ اس کی وجہ سے پیٹ میں درد اور دست کی پریشانی ہوسکتی ہے ۔
ڈسکلیمر : اس میں دی گئی جانکاریاں جنرل نالج پر مبنی ہیں ۔ نیوز 18 اردو ان کی تصدیق نہیں کرتا ہے ۔ ان پر عمل کرنے سے پہلے ایکسپرٹس سے رابطہ کریں ۔ سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔