جذباتی طورپرمضبوط بناتا ہے ایکس پارٹنرکے ساتھ سیکس کرنا

جذبات اوربریک اپ سے متعلق موضوعات پرہوئی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ نوجوان اپنےایکس کے ساتھ سیکس کوبرا نہیں مانتے ہیں۔

Nov 20, 2019 10:41 PM IST | Updated on: Nov 20, 2019 10:41 PM IST
جذباتی طورپرمضبوط بناتا ہے ایکس پارٹنرکے ساتھ سیکس کرنا

ایکس پارٹنر کے ساتھ سیکس کرنے کو برا نہیں مانتے نوجوان۔ علامتی تصویر

بریک اپ آج کی زندگی کا سچ ہے۔ نوجوانوں کے لئے سیکس اب شادی کے بعد کی بات نہیں رہ گئی ہے۔ نوجوان نسل کئی روایتی تصورات کوچھوڑتے ہوئے آگے بڑھ رہی ہے اوراسی میں شامل ہے اپنے ایکس (سابق) کے ساتھ جسمانی تعلقات۔ پہلی بارجاننے میں یہ کسی کو بھی عجیب لگ سکتا ہے، لیکن نوجوان اسے ایک دوسرے سے جذباتی طورپرمضبوط پانے کا ذریعہ مانتے ہیں۔  اپنے سابق کے ساتھ سیکس کرنے کی وجہ سے آپ کے بریک اپ کے عمل سے ابھرنے اورآگے بڑھنے کی پروسیس میں کوئی رکاوٹ نہیں آتی۔ یہ ماننا ہے کہ نوجوان نسل کا۔ کبھی کہیں کسی پارٹی یا ایونٹ میں ملنے کے بعد ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنے اورسیکس کو نوجوان برا نہیں مانتے ہیں۔

اپنے ایکس پارٹنرکے ساتھ سیکس کرنے کولے کرنوجوانوں کا ماننا ہے کہ جب الگ ہی ہونا ہے توایک دوسرے کے ساتھ اچھی یادوں کولے کرالگ ہونا چاہئے۔ رہی بات ایموشنل ٹراما سے ابھرنے کی تویہ اس میں مدد گارہی ہوتا ہے۔ آپ کو کمزورنہیں بناتا۔ کیونکہ ایکس کے ساتھ ہوک اپ کی وجہ سے ہرروز مثبت کا احساس ہوتا ہے۔ کچھ نوجوانوں کا ماننا ہے کہ اپنے ایکس کے ساتھ سیکس کرنا اتنا ہی کامن ہے جتنا کی سردی زکام کا ہونا۔ کیونکہ ہم اپنی مرضی پربوجھ لے کرنہیں جینا چاہتے، اس لئے ایک دوسرے سے الگ رہنے کے لئے بھی خود کو تیارکرنا ہوتا ہے۔

Loading...

ایسا نہیں ہے کہ اپنے ایکس پارٹنرکے ساتھ سیکس کرنے کے بعد آپ صرف اچھا ہی محسوس کرتے ہیں، اس سے برا بھی لگتا ہے۔ کبھی بہت زیادہ برا لگتا ہے اورخود پرغصہ بھی آتا ہے۔ شرمندگی بھی محسوس ہوتی ہے، لیکن یہی وہ جذبے ہوتے ہیں، جو آپ کواس سے دوررہنے کے لئے جذباتی طورپرمضبوط بناتے ہیں۔ جذبات اوربریک اپ سے متعلق موضوعات پرہوئی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ نوجوان اپنے ایکس کے ساتھ سیکس کوبرا نہیں مانتے ہیں۔ یہ تحقیق وائنے اسٹیٹ یونیورسٹی کے ذریعہ کی گئی ہے۔

Loading...