உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Delhi News: شراب پالیسی میں گھرے منیش سسودیا سمیت 13 ملزمان کو ملک سے باہر جانے پر روک

    سی بی آئی ایکشن سے منیش سسودیا کے کردار پر کئی سوال اٹھے۔ (News18)

    سی بی آئی ایکشن سے منیش سسودیا کے کردار پر کئی سوال اٹھے۔ (News18)

    قومی دارالحکومت دہلی کی نئی آبکاری پالیسی میں مبینہ بے ضابطگیوں کے ملزم دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا سمیت 13 ملزمان کے خلاف لُک آوٹ سرکولر جاری کیا گیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی کی نئی آبکاری پالیسی میں مبینہ بے ضابطگیوں کے ملزم دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا سمیت 13 ملزمان کے خلاف لُک آوٹ سرکولر جاری کیا گیا ہے۔ یہ لُک آوٹ سرکلر سی بی آئی نے جاری کروایا ہے، تاکہ ملزمان ملک چھوڑ کر بھاگ نہ سکیں۔ دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے نوٹس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا، ’آپ کی ساری ریڈ فیل ہوگئی، کچھ نہیں ملا، ایک پیسے کی ہیرا پھیری نہیں ملی، اب آپ نے لُک آوٹ نوٹس جاری کیا ہے کہ منیش سسودیا مل نہیں رہا ہے۔ یہ کیا نوٹنکی ہے مودی جی؟ میں کھلے عام دہلی میں گھوم رہا ہوں۔ بتائیے کہاں آنا ہے؟ آپ کو میں مل نہیں رہا؟‘

      اس سے قبل، اتوار کو ہی منیش سسودیا نے ویڈیو ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ سی بی آئی چھاپوں کے بارے میں مودی جی کے اس بیان کو ضرور سنیں۔ اگر نہیں سنا تو آپ ایک بہت بڑے سچ کو جاننے سے محروم رہ جائیں گے۔ سی بی آئی نے شراب پالیسی میں بدعنوانی کے الزامات سے متعلق جمعہ کے روز منیش سسودیا کی رہائش گاہ سمیت 31 دیگر مقامات پر چھاپہ ماری کی تھی۔ منیش سسودیا ہی شراب پالیسی محکمہ بھی سنبھالتے ہیں۔ اس معاملے میں سی بی آئی کی طرف سے درج ایف آئی آر میں نامزد 15 ملزمین کی فہرست میں منیش سسودیا کو ملزم نمبر 1 بنایا گیا ہے۔ 11 صفحات کے ایف آئی آر میں جو جرم بتائے گئے ہیں، ان میں بدعنوانی، مجرمانہ سازش اور بینک کھاتوں کی جعل سازی جیسے الزام شامل ہیں۔

      منیش سسودیا نے ٹوئٹ کرکے وزیر اعظم مودی اور سی بی آئی کی تنقید کی ہے۔
      منیش سسودیا نے ٹوئٹ کرکے وزیر اعظم مودی اور سی بی آئی کی تنقید کی ہے۔


      دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے ہفتہ کو اپنی پریس کانفرنس میں گرفتاری کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ مرکزی حکومت دہلی میں تعلیم کے میدان میں کئے گئے بڑے کاموں پر بریک لگانا چاہتی ہے، اسی لئے ہوسکتا ہے کہ 2-4 دن میں مجھے گرفتار کرلیا جائے۔ سی بی آئی کے ذریعہ سرکلر جاری کئے جانے کے بعد منیش سسودیا نے وزیر اعظم مودی کا ایک ویڈیو ٹوئٹ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے لکھا، ‘مانا کہ دھیرے دھیرے تو، موسم بھی بدلتے رہتے ہیں، آپ کی رفتار سے تو، ہوائیں بھی حیران ہیں صاحب‘۔



      دہلی میں شراب گھوٹالے سے متعلق بی جے پی لیڈر کپل مشرا مسلسل عام آدمی پارٹی اور وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال پر حملہ آور ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ عام آدمی پارٹی کے گھوٹالوں سے متعلق دہلی میں 100 عوامی جلسے کریں گے۔ کپل مشرا نے لکھا، ’آج سے اروند کیجریوال، منیش سسودیا اور ستیندر جین کے گھوٹالوں پر دہلی میں عوامی جلسے اور نکڑ سبھائیں شروع کر رہا ہوں۔ ایسے 100 جلسے پوری دہلی میں کریں گے۔ دہلی کی عوام سے چوری کرنے والے کیجریوال گینگ کو معاف نہیں کیا جائے گا‘۔

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: