ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

چین سے تنازع کے درمیان ہندوستان نے دو مہینے سے بھی کم وقت میں 11 میزائلوں کا کیا تجربہ

BrahMos test-fired : ہندوستان نے ایل اے سی پر براہموس سپرسونک میزائلوں کی ایک بڑی تعداد میں تعیناتی کی ہے ۔ جانئے گزشتہ دو مہینوں میں ہندوستان نے کون سی میزائلوں اور ویپن سسٹم کا تجربہ کیا ہے ۔

  • Share this:
چین سے تنازع کے درمیان ہندوستان نے دو مہینے سے بھی کم وقت میں 11 میزائلوں کا کیا تجربہ
چین سے تنازع کے درمیان ہندوستان نے دو مہینے سے بھی کم وقت میں 11 میزائلوں کا کیا تجربہ

بحریہ کے دیسی جنگی جہاز آئی این ایس چنئی سے سپرسونک کروز میزائل براہموس کا آج کامیابی سے تجربہ کیا گیا ۔ دیسی ساخت اسٹلڈ ڈسٹرائر سے داغے گئے میزائل نے بحیرہ عرب میں اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ مہلک ہتھیار کی حیثیت سے تنصیب کے بعد برہموس میزائل آئی این ایس چنئی کے سمندر سے سطح کے طویل فاصلے کے ہدف کو نشانہ بنانے والے جگی جہاز کے بطور اس کی فتح کو یقینی بنائے گا اور یہ بحریہ کا ایک اور مہلک پلیٹ فارم بنے گا۔ برہموس کو ہندوستان اور روس نے مشترکہ طور پر ڈیزائن کرکے تیار کیا ہے۔


وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او)، برہموس انٹرپرائز اور ہندوستانی بحریہ کو اس کامیاب تجربے کے لئے مبارکباد دی ہے ۔ ڈی آر ڈی او کے صدر ڈاکٹر جی ستیش ریڈی نے اس عظیم کارنامے پر ڈی آر ڈی او، برہموس انٹرپرائز، بحریہ اور انڈسٹری کے سائنسدانوں اور اہلکاروں کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ برہموس میزائل سے ہندوستانی مسلح افواج کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔


براہموس کے کامیاب تجربہ کے ساتھ ہی ہندوستان نے اب تک دو مہینوں سے بھی کم وقت میں گیارہ میزائلوں کا تجربہ کرلیا ہے ۔ ان میزائلوں کا تجربہ ایسے وقت میں کیا جارہا ہے جب مشرقی لداخ میں ایل اے سی پر ہندوستان اور چین کے درمیان تقریبا پانچ مہینوں سے بھی زیادہ وقت سے کشیدگی جاری ہے ۔ جون میں لداخ کی گلوان وادی میں کشیدگی پرتشدد جھڑپ میں تبدیل ہوگئی تھی ، جس میں 20 ہندوستانی فوجی شہید ہوگئے تھے ۔


جانئے گزشتہ دو مہینوں میں ہندوستان نے کون سی میزائلوں اور ویپن سسٹم کا تجربہ کیا ہے ۔

سات ستمبر : ہائپرسپرسونک ٹیکنالوجی ڈیمونسٹریٹر وہیکل جو کروز میزائلوں اور لمبی دوری کی میزائل سسٹم کیلئے ضروری ہے ، کا تجربہ اوڈیشہ کے ساحل سے کیا گیا ۔

22 ستمبر : ہائی اسپیڈ ایکسپینڈیبل ایریل ٹارگیٹ وہیکلز کا اوڈیشہ کے ساحل سے تجربہ کیا گیا ۔

23 ستمبر : ڈی آر ڈی او نے مہاراشٹر کے احمد نگر میں لیزر گائیڈیڈ اینٹی ٹیک میزائل کا تجربہ کیا گیا ۔

23 ستمبر : پرتھوی دو کا اوڈیشہ کے بالاسور میں تجربہ کیا گیا ۔

30 ستمبر : براہموس سپرسونک کروز میزائل کا اوڈیشہ میں تجربہ کیا گیا ۔

یکم اکتوبر : لیزر گائیڈیڈ اینٹی ٹینک گائیڈیڈ میزائل مہاراشٹر کے احمد نگر میں ایک ایم بی ٹی ارجن ٹینک سے داغی گئی ۔

تین اکتوبر : ہندوستان نے اڈیشہ کے ساحل پر ایٹمی صلاحیت کی حامل شوریہ میزائل کے نئے ورژن کا کامیاب تجربہ کیا۔

10 اکتوبر : ہندوستان نے اپنی پہلی دیسی اینٹی ریڈیئیشن میزائل رودرم ون کا کامیاب تجربہ کیا ، جو زمین پر دشمن کے رڈار کا پتہ لگا سکتی ہے ۔

18 اکتوبر : بحریہ کے دیسی جنگی جہاز آئی این ایس چنئی سے سپرسونک کروز میزائل براہموس کا کامیابی سے تجربہ کیا گیا ۔

نیوز ایجنسی یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ ۔ 
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Oct 18, 2020 08:20 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading