وزیراعظم مودی اورامت شاہ پرپارٹی دفترمیں برسائےگئے پھول، پارٹی صدرنےنریندرمودی کوجیت کاعظیم ہیرو قراردیا

امت شاہ نے تاریخی جیت حاصل کرنے کے بعد پارٹی کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہوئےکہا ملک کے17 صوبوں کےاندر50 فیصد سے زیادہ آشیرواد بی جے پی کودیا ہے۔ انہوں نے مختلف صوبوں کا ذکرکرتے ہوئےکہا کہ پچاس فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل ہونا یہ ایک تاریخی ہے۔

May 23, 2019 07:47 PM IST | Updated on: May 23, 2019 07:50 PM IST
وزیراعظم مودی اورامت شاہ پرپارٹی دفترمیں برسائےگئے پھول، پارٹی صدرنےنریندرمودی کوجیت کاعظیم ہیرو قراردیا

بی جے پی صدر دفترمیں کارکنان نے وزیراعظم مودی اور امت شاہ پرپھول برسائے۔

لوک سبھا الیکشن 2019 کے نتائج سامنے کے بعد شاندارواضح اکثریت حاصل کرنے کے بعد وزیراعظم نریندرمودی بی جے پی کے صدردفترپہنچے۔ اس موقع پرقومی صدرامت شاہ نے وزیراعظم مودی کو جیت کا عظیم ہیرو قراردیا۔ اس موقع پروزیراعظم مودی اورامت شاہ پرپارٹی کارکنان نے جم کرپھول برسائے۔

امت شاہ نے تاریخی جیت حاصل کرتے ہوئے پارٹی کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ملک کے 17 صوبوں کے اندر50 فیصد سے زیادہ آشیرواد بی جے پی کو دیا ہے۔ انہوں نے مختلف صوبوں کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ پچاس فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل ہونا یہ ایک تاریخی ہے۔

Loading...

امت شاہ نے کہا کہ کانگریس پارٹی کو زبردست شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔ 17 ریاستیں ایسی ہیں جہاں کانگریس کو بڑا صفرملا ہے۔ انہوں نے کانگریس پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن پارٹیاں پریوارواد اورمنہ بھرائی کے ذریعہ حکومت کی۔ اترپردیش میں سماجوادی پارٹی اوربہوجن سماج پارٹی کے اتحاد کو بی جے پی نے شکست دے کریہ ثابت کردیاہے کہ پریوارواد اورذات پات پرمبنی پارٹیوں اورمنہ بھرائی کرنے والی پارٹیوں کو ملک کی عوام نے جواب دیا ہے۔

امت شاہ نے کہا کہ یہ تاریخی جیت ہے۔ 50 سال کے بعد کسی پارٹی کو مسلسل دوسری بار واضح اکثریت ہوئی ہے۔ یہ آزادی کے بعد تاریخی جیت ہے۔ اس کے لئے سوا سوکروڑ ہندوستانیوں کا اس کے لئے شکریہ ادا کیا۔ یہ جیت وزیراعظم مودی اوران کی 'سب کا ساتھ، سب کا وکاس' کی وجہ سے ملی ہے۔ امت شاہ نے کہا کہ اس جیت کے عظیم ہیرو نریندرمودی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بوتھ سے لے کراوپرتک کے 11 کروڑرائے دہندگان نے یہ جیت دلائی ہے۔

Loading...