ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے دی بڑی راحت! ٹورسٹ گائیڈس کو لون تو پہلے پانچ لاکھ ٹورسٹ کو ملے گا مفت ویزا

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے سیاحت کی صنعت سے وابستہ افراد کے لئے ایک نئی قرضہ اسکیم کا اعلان کیا جس میں دس ہزار سات سو علاقائی سیاحتی گائیڈوں کو ایک لاکھ روپے اور 904 سیاحت اور ٹورزم سیکٹروں سے جڑی ایجنسیوں کو اپنی واجبات کی ادائیگی کے لئے دس۔دس لاکھ روپے کا قرض مہیا کرایا جائے گا۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 28, 2021 06:48 PM IST
  • Share this:
وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے دی بڑی راحت! ٹورسٹ گائیڈس کو لون تو پہلے پانچ لاکھ ٹورسٹ کو ملے گا مفت ویزا
وزیر خزانہ نے دی بڑی راحت! ٹورسٹ گائیڈس کو لون تو پہلے 5 لاکھ ٹورسٹ کو ملے گا مفت ویزا

نئی دہلی : کووڈ۔ 19 وبائی امراض کی وجہ سے سیاحت اور ٹورزم صنعت میں کام کرنے والی ایجنسیوں اور علاقائی گائڈوں کے لئے مالی پیکیج کے اعلان کے ساتھ بین الاقوامی سیاحت کھلنے پر ہندوستان آنے والے پہلے پانچ لاکھ سیاحوں کو مفت ویزا فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  یہ اطلاع وزیر خزانہ اور کارپوریٹ امور نرملا سیتارمن نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں کووڈ۔ 19 وبا سے متاثرہ مختلف زمروں کے لئے 6،28،993 کروڑ روپے کے پیکیج کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے بتائیں۔


وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے سیاحت کی صنعت سے وابستہ افراد کے لئے ایک نئی قرضہ اسکیم کا اعلان کیا جس میں دس ہزار سات سو علاقائی سیاحتی گائیڈوں کو ایک لاکھ روپے اور 904 سیاحت اور ٹورزم سیکٹروں سے جڑی ایجنسیوں کو اپنی واجبات کی ادائیگی کے لئے دس۔دس لاکھ روپے کا قرض مہیا کرایا جائے گا۔ اس کے لئے بینک کوئی گارنٹی نہیں مانگیں گے اور نہ ہی کوئی پروسسینگ فیس لیں گے۔ قرض کو قبل از وقت ادائیگی کے لئے کوئی اضافی چارجز عائد نہیں کیے جائیں گے۔


کووڈ ۔19 وبائی امراض کے بعد ملک میں غیر ملکی سیاحت کی تیزی سے بحالی کے پیش نظر حکومت نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ بین الاقوامی سفری پابندی ختم ہونے اور سیاحت کی بحالی کے بعد ہندوستان آنے والے پہلے پانچ لاکھ سیاحوں کو مفت ویزا دیا جائے گا۔ اس کے لئے حکومت نے سو کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔


مرکزی وزیر خزانہ نے مزید بتایا کہ حکومت نے 1.1لاکھ کروڑ روپے کا فنڈ ’کریڈٹ گارنٹی یوجنا‘ کے لئے مختص کیا ہے۔ کووڈ سے متاثرہ علاقوں کو اس سے مد د ملے گی۔آٹھ بڑے شہروں کو چھوڑ کر دوسرے شہروں میں صحت بنیادی ڈھانچہ کے لئے حکومت پچاس ہزار کروڑ روپے خرچ کرے گی۔ اس کے تحت حکومت کم سود پر قرض دستیاب کرائے گی۔ اسکیم کے تحت 100کروڑ روپے کا زیادہ سے زیادہ قرض ہوگا۔ اس قرض پر حکومت کی گارنٹی بھی ہوگی۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jun 28, 2021 06:48 PM IST