ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

کووڈ-19: مغربی بنگال میں 31 اگست تک لاک ڈاون میں توسیع، عیدالاضحیٰ کے دن کوئی پابندی نہیں

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے بڑھتے انفیکشن کے معاملات کے پیش نظر وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے 31اگست تک ریاست بھر میں لاک ڈاؤن میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہر ہفتے دو دن مکمل طور پر لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔

  • Share this:
کووڈ-19: مغربی بنگال میں 31 اگست تک لاک ڈاون میں توسیع، عیدالاضحیٰ کے دن کوئی پابندی نہیں
کووڈ-19: مغربی بنگال میں 31 اگست تک لاک ڈاون میں توسیع، عیدالاضحیٰ کے دن کوئی پابندی نہیں

کولکاتا: مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے بڑھتے انفیکشن کے معاملات کے پیش نظر وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے 31اگست تک ریاست بھر میں لاک ڈاؤن میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ساتھ ہر ہفتے دو دن مکمل طور پر لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔ تاہم وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوں کہ یکم اگست میں عید الاضحی ہے اس لئے سنیچر کو مکمل طور پر لاک ڈاؤن نافذ نہیں رہے گا۔ تاہم معاشرتی فاصلے اور ماسک کا استعمال کرنا لازمی ہوگا۔

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے اعلان کے مطابق اگست میں 2,5,8,9,16,17,22,23,29اور 30اگست کو ریاست بھر میں سخت لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔اس کے علاوہ ہر اتوار کو بھی سخت لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا۔ چونکہ اس وقت بنگال میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے معاملات میں تیزی آرہی ہے اس لئے ایک بار پھر بنگال میں لاک ڈاؤن کی توسیع کا اعلان کیا گیا ہے۔




وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوں کہ یکم اگست میں عید الاضحی ہے اس لئے سنیچر کو مکمل طور پر لاک ڈاؤن نافذ نہیں رہے گا۔
وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوں کہ یکم اگست میں عید الاضحی ہے اس لئے سنیچر کو مکمل طور پر لاک ڈاؤن نافذ نہیں رہے گا۔

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ بقرعید اور رکھشا بندھن کی وجہ سے دوسرے دن لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ 31اگست تک اسکول و کالج بند رہیں گے اور سرکاری و غیرسرکاری دفاتر میں حاضری گائیڈ لائن کے مطابق ہوگی۔وزیرا علیٰ نے کہا کہ اگر سب کچھ معمول کے مطابق رہا تو یوم تعلیم پر اسکول و کالج کھل جائیں گے۔وزیرا علیٰ نے کہا کہ ہمیں احساس ہے کہ تعلیم کا شدید نقصان ہورہا ہے اس لئے ہم متبادل انتظامات پر غور کررہے ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل محکمہ تعلیم نے سرکاری اسکولوں میں 9اور 10ویں جماعت کے طلبا کو ٹیلی فون پر کلاس فراہم کرنے کا انتظام کرنے کا اعلان کیا تھا اور اس کیلئے ایک فری نمبر بھی جاری کیا گیا ہے۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 28, 2020 05:59 PM IST