உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Lockdown 4.0 : وزیر اعلی کیجریوال کا بڑا اعلان ، جانیں کیا کیا ہوگا شروع ، کس کس پر رہے گی روک

    Lockdown 4.0 : کیجریوال کا بڑا اعلان ، جانیں کیا کیا ہوگا شروع ، کس کس پر رہے گی روک

    Lockdown 4.0 : کیجریوال کا بڑا اعلان ، جانیں کیا کیا ہوگا شروع ، کس کس پر رہے گی روک

    وزیر اعلی کیجروال نے کہا کہ دہلی میں لاک ڈاون چار کے دوران نائی کی دکان ، سپا اور سیلون بند رہیں گے جبکہ سبھی دہلی والے شام سات بجے سے صبح سات بجے تک گھروں میں رہیں گے ۔

    • Share this:
      اس وقت ملک بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاون چل رہا ہے ۔ جبکہ اس کے پیش نظر قومی راجدھانی دہلی میں رہنے والے لوگوں کو بھی کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ اتوار کو مرکزی حکومت نے لاک ڈاون کے چوتھے مرحلہ کا اعلان کردیا ۔ ایسے میں سب کی نظریں وزیر اعلی اروند کیجریوال پر ٹکی تھیں کہ وہ دہلی والوں کو اس مرحلہ میں کون کون سے سہولیات دیں گے ۔ وزیر اعلی کیجریوال نے پیر کی شام کو دہلی کے لوگوں کو لاک ڈاون چار میں ملنے والی سہولیات کا اعلان کردیا ۔

      وزیر اعلی کیجروال نے کہا کہ دہلی میں لاک ڈاون چار کے دوران نائی کی دکان ، سپا اور سیلون بند رہیں گے جبکہ سبھی دہلی والے شام سات بجے سے صبح سات بجے تک گھروں میں رہیں گے ۔ حالانکہ اس دوران ضروری اشیا کی سپلائی میں شامل لوگوں کی آمدورفت جاری رہے گی ۔ دہلی حکومت نے لاک ڈاون چار کے دوران ٹیکسی اور کیب چلانے کی اجازت دیدی ہے ۔ حالانکہ ٹیکسی سمیت سبھی چار پہیہ گاڑیوں میں صرف دو مسافروں کو بیٹھانے کی اجازت ہوگی ۔



      جانیں کیا کیا ہوگا شروع

      وزیر اعلی نے کہا کہ سرکاری اور پرائیویٹ دفاتر اپنی پوری صلاحیت کے ساتھ کھل جائیں گے ، لیکن پرائیویٹ دفاتر کوشش کریں کہ جتنا زیادہ گھر سے کام کیا جاسکے ، اتنا گھر سے کام کیا جائے ۔ علاوہ ازیں دکانیں کھولی جاسکیں گی ، لیکن آڈ ۔ ایون فارمولہ کے تحت ۔ یہی نہیں دہلی میں اسپورٹس کمپلیکس اور اسٹیڈیم کھولے جاسکتے ہیں ، لیکن ان میں شائقین کا داخلہ ممنوع ہوگا ۔ دہلی حکومت نے قومی راجدھانی میں تعمیراتی کام کی اجازت بھی دیدی ہے ، لیکن اس میں وہ مزدور کام کریں گے جو اس وقت دہلی میں ہی ہیں ۔

      وزیر اعلی کیجریوال نے کہا کہ دہلی میں بسوں کو چلانے کی اجازت ہوگی ، لیکن ایک مرتبہ میں صرف 20 مسافروں کے ساتھ ۔ بس میں سوار ہونے سے پہلے مسافروں کی جانچ کی جائے گی ۔ محکمہ ٹرانسپورٹ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ سبھی بس اسٹاپ اور بس کے اندر سماجی فاصلہ پر عمل کیا جائے ۔ دہلی میں آٹو رکشہ ، ای رکشہ اور سائیکل رکشہ کی اجازت ہوگی ، لیکن صرف ایک سواری کے ساتھ ۔ کیجریوال نے کہا کہ شادی کی تقریب میں صرف 50 افراد جبکہ آخری رسوم میں زیادہ سے زیادہ 20 افراد کے شامل ہونے کی اجازت ہوگی ۔ دہلی میں تعمیراتی کام اور سامان لے جانے والے ٹرکوں کی آمدورفت کی اجازت ہوگی ۔

      ان پر رہے گی پابندی

      وزیر اعلی کیجریوال کے مطابق دہلی میں 31 مئی تک مذہبی پروگرام کی اجازت نہیں ہوگی تو وہیں سپا اور سیلون بھی بند رہیں گے ۔ اس کے علاوہ دہلی میٹرو ٹرین ، کالج ، شاپنگ مال اور سوئمنگ پول بند رہیں گے ۔ وہیں ریستوراں ہوم ڈیلیوری کیلئے کھل سکتے ہیں ، لیکن ریستوراں میں ڈائننگ سروسز کی اجازت نہیں ہے ۔ ایگریگیٹرس کیلئے کارپولنگ یا کار شیئرنگ کی اجازت نہیں ہوگی ۔ دو پہیہ گاڑیوں کو اجازت دی جائے گی ، لیکن پیچھے کی سیٹ پر کسی کو بیٹھا کر سفر کرنے پر روک ہوگی ۔ وہیں کنٹیمنٹ زون میں کسی بھی طرح کی سرگرمی کی اجازت نہیں ہوگی ۔

      علاوہ ازیں 65 سال سے زیادہ عمر کے سن رسیدہ افراد اور 10 سال سے کم عمر کے بچوں کے ساتھ حاملہ خواتین اور ایسے لوگ جن کو دوسری بیماری ہے ، انہیں گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: