ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بڑی خبر: ملک میں دو ہفتے کے لئے مزید بڑھایا گیا لاک ڈاون، گرین- اورینج زون میں کچھ شرطوں کے ساتھ ملے گی چھوٹ

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے کورونا وائرس (CoronaVirus) انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے کے لئے نافذ لاک ڈاون (Lockdown) کو مزید دو ہفتوں کے لئے بڑھانے کا جمعہ کو فیصلہ کیا۔ یہ 4مئی سے موثر ہوگا۔

  • Share this:
بڑی خبر: ملک میں دو ہفتے کے لئے مزید بڑھایا گیا لاک ڈاون، گرین- اورینج زون میں کچھ شرطوں کے ساتھ ملے گی چھوٹ
ملک میں دو ہفتے کے لئے بڑھایا گیا لاک ڈاون

نئی دہلی: مرکزی حکومت نےکورونا وائرس (CoronaVirus) انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے کےلئے نافذ ملک گیر لاک ڈاون (Lockdown) کو مزید دو ہفتوں کےلئے بڑھانےکا فیصلہ کیا ہے۔ جمعہ کو ہوا یہ 4 مئی سے نافذ العمل ہوگا۔ مرکزی وزارت داخلہ نےکہا کہ کووڈ-19 پرحالات کا تفصیلی جائزہ لینے کے لئے منعقدہ میٹنگ کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا۔ ایک آفیشیل بیان میں کہا گیا ہےکہ وزارت داخلہ نے 4 مئی سے دو ہفتوں کی مدت کے لئےلاک ڈاون بڑھانے کا حکم ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ، 2005 (Disaster Management Act 2005) کے تحت جاری کیا ہے۔


قابل ذکر ہےکہ لاک ڈاون کا پہلا مرحلہ 5 مارچ سے 14 اپریل تک تھا، جسے بعد میں بڑھاکر 15 اپریل سے 3 مئی تک کیا گیا تھا۔ یہ لاک ڈاون کا تیسرا مرحلہ ہوگا۔ حالانکہ اس بار لاک ڈاون میں کچھ چھوٹ بھی دی جائےگی۔ پہلے کی طرح کی سوشل ڈیسٹنسنگ کے ضوابط پر عمل کرنا ہوگا۔ تاہم ضرورت کے تحت کچھ رعایت بھی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔




وزارت داخلہ نے یہ حکم جاری کرتے ہوئےکہا کہ کورونا وائرس کے خلاف لاک ڈاون سے ملک کو کافی فائدہ ہوا ہے۔ اس لئے لاک ڈاون کو 4 مئی سے دو ہفتےکےلئے آگے بڑھانےکا اعلان کیا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی وزارت داخلہ نےکہا کہ ریڈ، گرین اور اورینج زون کےلئےالگ الگ گائڈلائن تیار کی گئی ہے۔ وہیں اورینج اور گرین زون میں کافی چھوٹ بھی دی گئی ہے۔

ٹرین، بس فلائٹ رہے گی بند، اورینج زون سے چلے گی ٹیکسی اور کیب

وزارت داخلہ کی طرف سےکہا گیا ہےکہ ہندوستان میں سبھی زون میں ہوائی جہاز، ٹرین، میٹرو اور سڑک کے راستے ایک ریاست سے دوسری ریاست میں آمد ورفت بند رہےگی۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کہیں بھی اسکول، کالج، کوچنگ سینٹر اور دیگر تعلیمی اداروں کو کھولنےکی قطعی اجازت نہیں ہوگی۔ وزارت داخلہ کے مطابق، اورینج زون میں ٹیکسی اور کیب ایگریگیٹرس کو ایک گاڑی میں صرف ایک ڈرائیور اور ایک مسافر کی ہی اجازت دی جائےگی۔ اورینج زون میں لوگوں اور گاڑیوں کو ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں صرف کچھ سرگرمیوں کےلئے اجازت دی جائےگی۔ چار پہیہ گاڑیوں میں ڈرائیورکےعلاوہ زیادہ سے زیادہ دو مسافر ہوں گے۔

وزارت داخلہ کی طرف سےکہا گیا ہےکہ ہندوستان میں سبھی زون میں ہوائی جہاز، ٹرین، میٹرو اور سڑک کے راستے ایک ریاست سے دوسری ریاست میں آمد ورفت بند رہےگی۔
وزارت داخلہ کی طرف سےکہا گیا ہےکہ ہندوستان میں سبھی زون میں ہوائی جہاز، ٹرین، میٹرو اور سڑک کے راستے ایک ریاست سے دوسری ریاست میں آمد ورفت بند رہےگی۔


گاووں کے لئے یہ چھوٹ

وزارت داخلہ نے لاک ڈاون میں گاووں کو بھی چھوٹ دی ہے۔ دیہی علاقوں میں سبھی صنعتی اور تعمیراتی سرگرمیاں، جیسے منریگا، فوڈ پروسیسنگ اکائیاں اور اینٹ بھٹوں کی اجازت دی گئی ہے۔ وزارت داخلہ نے گین زون میں سبھی بڑی اقتصادی سرگرمیوں کو چھوٹ دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی دیہی علاقوں میں بسیں بھی چلیں گی، لیکن ان کی صلاحیت 50 فیصدی سے زیادہ نہیں رہےگی۔ ڈپو میں بھی صرف 50 فیصدی ملازمین ہی ام کریں گے۔ اورینج زون علاقوں میں بس نہیں چلیں گی۔ حالانکہ وہاں پر تجارتی سرگرمیاں شروع ہوں گی اور کمپلیکس کو کھولنے کی اجازت رہےگی۔

 

 
First published: May 01, 2020 07:31 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading