ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Delhi Lockdown:دہلی میں کب ہوگاآن لاک؟اروندکیجریوال نےدیااشارہ،31مئی تک لاک ڈاؤن میں توسیع

وزیراعلیٰ اروندکیجریوال نے دہلی کے عوام سے اپیل کی ہے کہ جیسے ابھی تک انہوں تعاون پیش کرتے ہوئےلاک ڈاؤن کی پیروی کی ہے ، اسی طرح آگے بھی کریں گے ۔ اگر کیسز کے کم ہونے کا سلسل جاری رہا تو ہم 31 مئی سے ان لاک کا عمل شروع کریں گے۔

  • Share this:
Delhi Lockdown:دہلی میں کب ہوگاآن لاک؟اروندکیجریوال نےدیااشارہ،31مئی تک لاک ڈاؤن میں توسیع
اروند کیجریوال کی فائل فوٹو

دہلی حکومت نے دارالحکومت میں مسلسل کم ہو رہے کورونا کیسز کومزید تیزی سے کم کرنے کے مقصد سے اتوار کے روز لاک ڈاؤن میں ایک ہفتے کی توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، جو31 مئی کی صبح پانچ بجے تک نافذ رہے گا دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج صحافیوں سے کہا کہ دہلی کے باشندوں کے مشورے پر وہ ایک ہفتے کے لئے لاک ڈاؤن میں توسیع کررہے ہیں ۔ پیر کی صبح پانچ بجےلاک ڈاؤن ختم ہورہا تھا، لیکن اب یہ 31 مئی کی صبح 5 بجے تک نافذ العمل رہے گا۔



انہوں نے دہلی کے عوام سے اپیل کی ہے کہ جیسے ابھی تک انہوں تعاون پیش کرتے ہوئےلاک ڈاؤن کی پیروی کی ہے ، اسی طرح آگے بھی کریں گے ۔ اگر کیسز کے کم ہونے کا سلسل جاری رہا تو ہم 31 مئی سے ان لاک کا عمل شروع کریں گے۔


انہوں نے کہا کہ دہلی میں سبھی کی ویکسینیشن کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، تاکہ ہم تیسری لہر کے خطرے سے بچ سکیں ۔ پورے ملک میں ویکسین کی کمی ہے۔ پھر بھی ہماری پوری کوشش ہے کہ کہیں سے بھی دہلی کے عوام کے لئے ویکسین مل جائے ۔ اس کے لئے ہمیں کتنا بھی بجٹ خرچ کرنا پڑے ،ہم تیار ہیں۔ کیجریوال نے کہا کہ جب یہ لہر آئی تھی اور تیزی سے کیسز میں اضافہ ہورہا تھا ، اس وقت ایسا لگ رہا تھا کہ پتہ نہیں یہ لہر کتنے دن جاری رہے گی ۔ اس لہر سے جیت پائیں گے یا نہیں ، کیسے ہوگا اور کیا ہوگا؟ ہم لوگوں نے 20 اپریل کو دہلی میں لاک ڈاؤن لگایا تھا۔
Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: May 23, 2021 10:00 PM IST