ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بڑی خبر: مغربی بنگال میں 31 جولائی تک لاک ڈاون میں توسیع، ابھی نہیں کھلیں گے اسکول - کالج

ممتا حکومت نے لاک ڈاؤن کی مدت میں 31جولائی تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ لاک ڈاؤن بنیادی طور پر کنٹینمنٹ زون میں جاری رہے گا۔ کچھ پابندیوں میں نرمی دی جائے گی۔

  • Share this:
بڑی خبر: مغربی بنگال میں 31 جولائی تک لاک ڈاون میں توسیع، ابھی نہیں کھلیں گے اسکول - کالج
مغربی بنگال میں 31 جولاءی تک لاک ڈاون میں توسیع، اسکول کالج ابھی نہیں کھلیں گے۔

کولکاتا: بنگال سمیت پورے ملک میں کور نا وائرس کے مریضوں کی تعدادمیں اضافہ کے پیش نظر ریاست میں کنٹینمنٹ زون کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے۔ ممتا حکومت نے لاک ڈاؤن کی مدت میں 31جولائی تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ لاک ڈاؤن بنیادی طور پر کنٹینمنٹ زون میں جاری رہے گا۔ کچھ پابندیوں میں نرمی دی جائے گی۔ منگل تک بنگال میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد14,626تک پہنچ گئی ہے۔جب کہ کل 531افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔


ممتا حکومت نے لاک ڈاؤن کی مدت میں 31جولائی تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ لاک ڈاؤن بنیادی طور پر کنٹینمنٹ زون میں جاری رہے گا۔ کچھ پابندیوں میں نرمی دی جائے گی۔
ممتا حکومت نے لاک ڈاؤن کی مدت میں 31جولائی تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ لاک ڈاؤن بنیادی طور پر کنٹینمنٹ زون میں جاری رہے گا۔ کچھ پابندیوں میں نرمی دی جائے گی۔


واضح رہے کہ ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد اب 4 لاکھ 56 ہزار 183 ہوگئی ہے۔ 24 گھنٹے میں پورے ملک میں کورونا کے 15968 نئے معاملے ملے ہیں اور 465 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ وزارت صحت کی تازہ اطلاعات کے مطابق، کورونا کے ابھی ایک لاکھ 83 ہزار 22 ایکٹیو کیس ہیں۔ اس وائرس کے انفیکشن سے اب تک 14 ہزار 476 لوگوں کی جان جاچکی ہے، جبکہ 2 لاکھ 58 ہزار 684 لوگ ریکور ہوچکے یہں۔ وہیں، دہلی میں ایک دن میں 3788 لوگوں کی کورونا رپورٹ پازیٹیو آئی۔ راجدھانی میں اب تک 70 ہزار سے زیادہ متاثر مل چکے ہیں۔ دوسری طرف مہاراشٹر میں منگل کو 3,214 نئے مریض ملے ہیں۔ اس سے ریاست میں کل متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 39 ہزار 10 ہوگئی ہے۔


 

 
First published: Jun 24, 2020 09:36 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading