ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

میرٹھ : لاک ڈاؤن نے بدل دی ماہ رمضان میں روزے داروں کی معمولات زندگی، اس طرح سے کی جارہی ہے عبادت

مسلم آبادی والے علاقوں میں لوگ محلہ والوں سے سوشل ڈیسٹنسنگ برقرار رکھتے ہوئےگھرکے چند افراد ہی جماعت سے نماز اور تراویح کا اہتمام کر رہے ہیں اور دوسروں کو بھی احتیاط برتتے ہوئے عبادتوں میں مصروف رہنےکا پیغام دے رہے ہیں۔

  • Share this:
میرٹھ : لاک ڈاؤن نے بدل دی ماہ رمضان میں روزے داروں کی معمولات زندگی، اس طرح سے کی جارہی ہے عبادت
گھروں پر ہی سوشل ڈیسٹنسنگ برقرار رکھتے ہوئے کچھ لوگ نماز اور تراویح ادا کر رہے ہیں۔

میرٹھ: لاک ڈاؤن کے دوران ماہ رمضان میں روزے داروں کی معمول زندگی میں بھی تبدیلی آئی ہے، میرٹھ میں لاک ڈاؤن میں رعایت کے اوقات میں جہاں روزے دار سحری اور افطاری کی اشیاء ضروریہ کا انتظام کرنےکےلئے احتیاط کے ساتھ باہر نکل رہے ہیں۔ وہیں ماہ رمضان کی خصوصی عبادتوں کو بھی احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئےگھروں پر ہی نماز اور تراویح ادا کر رہے ہیں۔ مسلم آبادی والے علاقوں میں لوگ محلہ والوں سے سوشل ڈیسٹنسنگ برقرار رکھتے ہوئےگھرکے چند افراد ہی جماعت سے نماز اور تراویح کا اہتمام کر رہے ہیں اور دوسروں کو بھی احتیاط برتتے ہوئے عبادتوں میں مصروف رہنےکا پیغام دے رہے ہیں۔


روزے داروں کا کہنا ہےکہ لاک ڈاؤن کے دوران شہر کے سبھی بازار بند ہیں، صرف اشیاء ضروریہ کی فراہمی کےلئے غلّہ اور میڈیکل کی دوکانوں کو کچھ وقت کےلئےکھولےجانےکی رعایت حاصل ہے۔ ایسے میں روزے دار سحری اور افطاری کی ضروری اشیاء کی خریداری کے لئے صبح یا شام کے اوقات میں ہی بازاروں کا رخ کر رہے ہیں۔


لاک ڈاؤن نے بدلی ماہ رمضان میں روزے داروں کی معمولات زندگی
لاک ڈاؤن نے بدلی ماہ رمضان میں روزے داروں کی معمولات زندگی


وہیں ماہ رمضان کی خصوصی عبادتوں کو بھی گھروں پر ہی ادا کیا جا رہا ہے۔ گھرکےچند افراد جماعت کے ساتھ نماز اورتراویح پڑھ رہے ہیں اور ساتھ ہی احتیاطی تدابیر پر بھی پابندی سے عمل کر رہے ہیں۔ جماعت سے نماز کے دوران گھرکے افراد کم ازکم 2 میٹرکا فاصلہ رکھتے ہیں اور یہی طریقہ نماز تراویح کے دوران بھی اختیار کیا جاتا ہے۔ صبح سحری کے بعد نفل نمازیں پڑھتے ہیں اور اس کے بعد قرآن کریم کی تلاوت کرتے ہیں۔ لاک ڈاؤن میں چونکہ باہر جانے پر پابندی ہے، اس وجہ سےگھروں میں عبادت کرنے کا زیادہ سے زیادہ وقت ملتا ہے اور روزے دار اس موقع کا بھرپور استعمال کر رہے ہیں۔
First published: Apr 28, 2020 01:20 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading