ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

کمرے میں بند کرکے یتیم لڑکی کی دو دنوں تک کی آبروریزی ، بنایا فحش ویڈیو اور پھر دی یہ خوفناک دھمکی

16 سالہ نابالغ لڑکی کے والدین اس دنیا میں نہیں ہیں ۔ دونوں کا پہلے ہی انتقال ہوچکا ہے ۔ لڑکی اپنے چچا اور چچی کے ساتھ رہتی ہے ۔

  • Share this:
کمرے میں بند کرکے یتیم لڑکی کی دو دنوں تک کی آبروریزی ، بنایا فحش ویڈیو اور پھر دی یہ خوفناک دھمکی
علامتی تصویر

بہار کے روہتاس ضلع میں ایک نابالغ کی آبروریزی کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ یہ واقعہ دری ہٹ تھانہ حلقہ میں واقع ایک گاوں میں پیش آیا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ لڑکی اور لڑکا میں معاشقہ چل رہا تھا اور اسی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لڑکا لڑکی کو بہلا پھسلا کر ایک گاوں میں لے گیا اور وہاں کمرے میں بند کرکے دو دنوں تک اس کی آبروریزی کی ۔ اس واقعہ کا انکشاف ہوتے ہی علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ہے ۔


ملزم نوجوان کا نام بٹو ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ اس پورے معاملہ میں لڑکی کے مبینہ دوست بٹو کا ایک دوست بھی شامل ہے ۔ لڑکی نے الزام لگایا ہے کہ آبروریزی کے دوران اس کا ویڈیو بھی بنایا گیا اور اب ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دی جارہی ہے ۔ 25 جنوری کے بعد لڑکی لوٹ کر اپنے گھر آئی اور اپنے کنبہ کے لوگوں کو اس واقعہ کی جانکاری دی ، جس کے بعد دری ہٹ تھانہ میں معاملہ درج کرایا گیا ۔


انصاف کی امید میں لڑکی نے بہار خواتین کمیشن سے بھی فریاد کی ہے ۔ بتادیں کہ 16 سالہ نابالغ لڑکی کے والدین اس دنیا میں نہیں ہیں ۔ دونوں کا پہلے ہی انتقال ہوچکا ہے ۔ لڑکی اپنے چچا اور چچی کے ساتھ رہتی ہے ۔ فی الحال معاملہ کی حساسیت کے پیش نظر پولیس کچھ بھی کہنے سے گریز کررہی ہے ۔ جانچ کے بعد کچھ جانکاری دینے کی بات کہہ دہی ہے ۔ بہر حال لڑکی دہشت میں ہے ۔ اس کے اہل خانہ بھی پریشان ہیں ۔ وہیں پولیس پر پورے معاملہ کو دبانے کا الزام بھی عائد کیا جارہا ہے ۔


یہ بھی پڑھیں : 18 سال کے لڑکے سے شادی کرنے جارہی تھی 24 سالہ لڑکی ، مگر آدھی رات کو ہوا کچھ ایسا کہ روکنی پڑگئی شادی
First published: Feb 06, 2020 09:09 PM IST