உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جھارکھنڈ: کھیت میں ٹریکٹر جانے سے روکا تو دبنگ نے آدیواسی خاتون کے ساتھ کی آبروریزی

    جھارکھنڈ کے لوہردگا ضلع میں آبروریزی کا حادثہ سامنے آیا ہے۔

    جھارکھنڈ کے لوہردگا ضلع میں آبروریزی کا حادثہ سامنے آیا ہے۔

    Rape In Jharkhand: جھارکھنڈ کے لوہردگا ضلع میں ہوئی آبروریزی کے سانحہ کے بعد سے ملزم فرار ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف کوئی سیکشن میں معاملہ درج کیا ہے اور گرفتاری کے لئے مسلسل چھاپہ ماری کر رہی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Ranchi, India
    • Share this:
      لوہردگا: جھارکھنڈ کے لوہردگا ضلع سے دبنگئی اور آبروریزی کا ایک حادثہ سامنے آیا ہے۔ 28 سالہ آدیواسی خاتون کے ساتھ ایک نوجوان کے ذریعہ پہلے تو گالی گلوج کرکے مارپیٹ کی گئی، پھر آبروریزی بھی کی گئی۔ اس معاملے میں پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے اور ایف آئی آر درج کرلی ہے۔ کیس ہوتے ہی نوجوان گھر سے فرار ہوگیا ہے۔

      ملزم نوجوان کی پولیس اب تلاش کر رہی ہے۔ معاملہ کوڑو تھانہ علاقے کا ہے۔ آدیواسی خاتون کے ساتھ نوجوان نے تین اگست کی صبح حادثہ کو انجام دیا تھا، جب خاتون اپنے کھیت میں کام کرنے گئی ہوئی تھی۔ متاثرہ نے آپ بیتی سناتے ہوئے بتایا کہ ملزم نوجوان متاثرہ خاتون کے کھیت سے اپنا بالو لدا ٹریکٹر لے کر جاتا تھا، اس لئے خاتون کو کھیت میں کام کرنے سے روک رہا تھا۔

      معاملہ کوڑو تھانہ علاقے کا ہے۔ آدیواسی خاتون کے ساتھ نوجوان نے تین اگست کی صبح حادثہ کو انجام دیا تھا، جب خاتون اپنے کھیت میں کام کرنے گئی ہوئی تھی۔
      معاملہ کوڑو تھانہ علاقے کا ہے۔ آدیواسی خاتون کے ساتھ نوجوان نے تین اگست کی صبح حادثہ کو انجام دیا تھا، جب خاتون اپنے کھیت میں کام کرنے گئی ہوئی تھی۔


      جب خاتون نے اس کی مخالفت کی تو ملزم نوجوان خاتون کے ساتھ گالی گلوج کرنے لگا اور کھیت کے کنارے لے جاکر آبروریزی کی۔ آبروریزی کرنے کے بعد اس نے کسی کو بتانے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی اور چلا گیا۔ متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ڈر کی وجہ سے حادثہ کے وقت کیس درج نہیں کرا پائی، لیکن جب گھر اور سماج کے لوگوں نے ساتھ دیا تو وویمن پولیس اسٹیشن اور ایس پی کے پاس پہنچ کر ایف آئی آر درج کرائی۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      نابالغ بیٹی سے بار بار آبروریزی کرتا رہا والد، تھانہ بھاگ کر بولی- پاپا کرتے ہیں گندہ کام

      یہ بھی پڑھیں۔

      PHOTOS: مسلم لڑکی نے مذہب اسلام ترک کرکے ہندو لڑکے سے کرلی شادی

      متاثرہ خاتون بیوہ ہے۔ اس کے شوہر کا 5 سال پہلے ٹی بی کی بیماری سے ہی موت ہوگئی ہے۔ متاثرہ خاتون اپنے 10 سال کے بیٹا کے ساتھ گھر پر رہتی ہے۔ متاثرہ خاتون نے کوڑو تھانہ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ کے پاس پہنچ کر ملزم کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے گہار لگائی ہے۔ اس معاملے میں کوڑو تھانہ پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے آگے کی کارروائی کرنی شروع کردی ہے۔ اس کیس میں کوڑو تھانہ کیس نمبر 140 آبروریزی کے سیکشن 376 ایس سی ایس ٹی ایکٹ کے سیکشن 323,341 درج کرکے ملزم کی تلاش کی جارہی ہے، ملزم فی الحال پولیس گرفت سے دور ہے۔

      کوڑو تھانہ انچارج ابھینو کمار نے بتایا کہ ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ ساتھ ہی معاملے کی جانچ کی جارہی ہے اور ملزم نوجوان کی گرفتاری کے لئے مسلسل چھاپہ ماری کی جا رہی ہے۔ جلد ہی ملزم نوجوان کو گرفتار کرلیا جائے گا اور پولیس جلد ہی ملزم کو گرفتار کرکے جیل بھیجے گی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: