الیکشن کمیشن نے وزیراعظم نریندر مودی اور امت شاہ کو دی کلین چٹ

الیکشن کمیشن نے وزیراعظم نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر امت شاہ کو انتخابی ضابطہ اخلاق کے دو دیگر معاملات میں کلین چٹ دے دی ۔

May 03, 2019 10:24 PM IST | Updated on: May 03, 2019 10:24 PM IST
الیکشن کمیشن نے  وزیراعظم نریندر مودی اور امت شاہ کو دی کلین چٹ

الیکشن کمیشن نے وزیراعظم نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر امت شاہ کو انتخابی ضابطہ اخلاق کے دو دیگر معاملات میں کلین چٹ دے دی ۔ کمیشن نے وزیراعظم مودی کے مہاراشٹر کے ناندیڑ اور بنارس میں دیے گئے بیانات اور آج تک نیوز چینل کو دیے گئے انٹرویو کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی تسلیم نہیں کیا ہے۔

اسی طرح کمیشن نے امت شاہ کے نو اپریل کو ناگپور اور 24 اپریل کو مغربی بنگال میں دیے گئے بیان کو بھی انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں مانا ہے۔

Loading...

اس کے علاوہ کمیشن نے کانگریس صدر راہل گاندھی کے شهڈول میں دیئے گئے بیان پر نوٹس کا جواب دینے کے لئے وقت بڑھا کر 7 مئی کر دیا ہے۔

Loading...