لوک سبھا انتخابات : مین پوری سے ملائم سنگھ لڑیں گے الیکشن ، اس سیٹ پر کانگریس کے ساتھ پھنسا پینچ

سماج وادی پارٹی(ایس پی) نے پارٹی گارجین ملائم سنگھ یادو کے لوک سبھا انتخابات لڑنے کے ضمن میں کی جارہی قیاس آرائیوں پر لگام لگاتے ہوئے انہیں مین پوری سے پارٹی کا امیدوار بنایا ہے۔

Mar 08, 2019 04:11 PM IST | Updated on: Mar 08, 2019 04:11 PM IST
لوک سبھا انتخابات : مین پوری سے ملائم سنگھ لڑیں گے الیکشن ، اس سیٹ پر کانگریس کے ساتھ پھنسا پینچ

مین پوری سے ملائم سنگھ لڑیں گے الیکشن

سماج وادی پارٹی(ایس پی) نے پارٹی گارجین ملائم سنگھ یادو کے لوک سبھا انتخابات لڑنے کے ضمن میں کی جارہی قیاس آرائیوں پر لگام لگاتے ہوئے انہیں مین پوری سے پارٹی کا امیدوار بنایا ہے۔کانگریس کے بعد سماج وادی پارٹی نے بھی لوک سبھا انتخابات کے لئے جمعرات کو اپنے چھ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے ۔ ان میں ایس پی بانی ملائم سنگھ یادو کا نام بھی شامل ہے۔

ایس پی کے جنرل سکریٹری رام گوپال یادو نے پارٹی کے چھ امیدواروں کے ناموں کی فہرست جاری کی ہے۔ مسٹر ملائم سنگھ یادو اپنی پرانی سیٹ مین پوری سے انتخاب لڑیں گے۔ ایس پی گارجین اس وقت اعظم گڑھ سے رکن پارلیمان ہیں۔ ان کے لوک سبھا انتخاب لڑنے کے سلسلے میں طرح طرح کی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں۔

ایس پی نے لوک سبھا انتخابات کے لئے 6 امیدواروں پر مشتمل اپنی پہلی فہرست جاری کی ہے۔ اس پہلی فہرست میں پارٹی سربراہ اکھلیش یادو کا نام نہیں ہے۔ مسٹر ملائم کے علاوہ بدایوں سے دھرمیندر یادو، فیروزآباد سے اکشے یادو، اٹاوہ سے کملیش کٹھیریا، رابرٹس گنج(ریزرو) سے بھائی لال کول اور بہرائچ (ریزرو) سے شبیر بالمیکی کو پارٹی نے اپناامیدوار بنایا ہے۔خیال رہے کہ کانگریس نے بھی بدایوں سے اپنا امیدوار میدان میں اتارا ہے۔

Loading...

Loading...