உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    لوک سبھا انتخابات 2019: 31 مئی تک جموں و کشمیر میں ہفتہ میں دو دن بند رہے گا یہ ہائی وے

    حکومت نے مزید فیصلہ لیا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں اگر مقامی ٹریفک کو چلانا پڑے تو مقامی انتظامیہ اور پولیس اس سلسلے میں ضروری لوازمات پورا کرے گی جیسے کرفیو کے دوران کیا جاتا ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      پارلیمانی انتخابات کے دوران جموں سری نگر قومی شاہراہ پر سیکورٹی فورسز کی وسیع پیمانے پر نقل و حمل اور سیکورٹی فورسز کی کانوائی پر کسی بھی ممکنہ حملے کو مد نظر رکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے سری نگر سے جموں کے لئے حفاظتی دستوں کی کانوائی کو چلانے کی خاطر کچھ خاص دن مقرر کئے ہیں ۔ ان دنوں کے دوران قومی شاہراہ پر کسی بھی سویلین ٹریفک کو چلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔
      اس فیصلے سے عام لوگوں کو پیش آنے والی مشکلات کے ازالے کے لئے حکومت نے ہفتے کے دو دن اتوار اور بدھوار کو سیکورٹی فورسز کی کانوائی کے لئے مخصوص کیا ہے اور ان دو دنوں پر شاہراہ پر صبح چار بجے سے شام پانچ بجے تک سویلین ٹریفک کو چلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ یہ پابندی بارہمولہ سے براستہ سری نگر ، قاضی گنڈ ، جواہر ٹنل ، بانہال اور رام بن ۔ اودھم پور تک عائد رہے گی ۔
      حکومت نے مزید فیصلہ لیا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں اگر مقامی ٹریفک کو چلانا پڑے تو مقامی انتظامیہ اور پولیس اس سلسلے میں ضروری لوازمات پورا کرے گی جیسے کرفیو کے دوران کیا جاتا ہے۔
      First published: