لوک سبھا الیکشن 2019: نتائج سے ٹھیک پہلے مایاوتی نے پھر ظاہر کی پی ایم بننے کی خواہش

ذرائع کے مطابق، بی جے پی کو دہلی سے دور رکھنے کے لئے بن رہے مہا گٹھ بندھن کے رہنماؤں سے بات چیت میں مایاوتی نے یہ خواہش ظاہر کی ہے۔

May 23, 2019 08:21 AM IST | Updated on: May 23, 2019 08:23 AM IST
لوک سبھا الیکشن 2019: نتائج سے ٹھیک پہلے مایاوتی نے پھر ظاہر کی پی ایم بننے کی خواہش

بی ایس پی سربراہ مایاوتی: فائل فوٹو

الیکشن نتائج سے ٹھیک ایک دن پہلے بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے ایک بار پھر وزیر اعظم بننے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ ذرائع کے مطابق، بی جے پی کو دہلی سے دور رکھنے کے لئے بن رہے مہا گٹھ بندھن کے رہنماؤں سے بات چیت میں مایاوتی نے یہ خواہش ظاہر کی ہے۔

ایک انگریزی نیوز چینل نے ذرائع کی بنیاد پر بتایا ہے کہ اپوزیشن کے ایک سینئر لیڈر سے مایاوتی نے یہ خواہش ظاہر کی ہے۔ مایاوتی کی خواہش ہے کہ بی جے پی کو روکنے کے لئے ایک محاذ کی تشکیل کی جائے جس میں سبھی اپوزیشن پارٹیاں شامل ہوں۔ اس کے لئے چندرا بابو نائیڈو اور این سی پی سربراہ شرد پوار مسلسل کوششوں میں لگے ہیں۔

Loading...

Loading...