لوک سبھا الیکشن نتائج 2019: امیٹھی میں اسمرتی ایرانی راہل گاندھی سے 4400 ووٹوں سے آگے

الیکشن کمیشن سے ملی معلومات کے مطابق، بی جے پی کی اسمرتی ایرانی نے کانگریس صدر راہل گاندھی کو تقریبا 4400 ووٹوں سے پیچھے چھوڑ دیا ہے

May 23, 2019 12:13 PM IST | Updated on: May 23, 2019 12:31 PM IST
لوک سبھا الیکشن نتائج 2019: امیٹھی میں اسمرتی ایرانی راہل گاندھی سے 4400 ووٹوں سے آگے

امیٹھی میں اسمرتی ایرانی راہل گاندھی سے 4400 ووٹوں سے آگے

اترپردیش کی امیٹھی لوک سبھا سیٹ پر بیحد دلچسپ مقابلہ ہو رہا ہے۔ الیکشن کمیشن سے ملی معلومات کے مطابق، بی جے پی کی اسمرتی ایرانی نے کانگریس صدر راہل گاندھی کو تقریبا 4400 ووٹوں سے پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ آخری اپڈیٹ ملنے تک اسمرتی کو 43033 اور راہل گاندھی کو 38615 ووٹ ملے ہیں۔

ابتدائی رجحانات میں اسمرتی نے راہل پر بڑھت بنائی تھی۔ بعد میں راہل اسمرتی سے 1700 ووٹوں سے آگے ہو گئے تھے۔ اسمرتی 2014 میں بھی یہیں سے راہل کے خلاف انتخابی میدان میں تھیں۔ اس بار راہل کیرالہ کی وائناڈ لوک سبھا سیٹ سے بھی الیکشن لڑ رہے ہیں۔

Loading...

امیٹھی لوک سبھا سیٹ گاندھی خاندان کی روایتی سیٹ رہی ہے۔ 1967 سے لے کر اب تک یہاں صرف دو بار ایسا ہوا ہے جب کانگریس نے لوک سبھا کا الیکشن نہ جیتا ہو۔ 2004 کے لوک سبھا الیکشن میں امیٹھی سے اپنی سیاسی اننگز کا آغاز کرنے والے راہل یہاں جیت کی ہیٹ ٹرک لگا چکے ہیں۔

Loading...