உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    لوک سبھا انتخابات: کانگریس ’عآپ‘ سے دہلی- ہریانہ میں ملائے گی ’ہاتھ‘، پنجاب پر فیصلہ جلد

    عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے اتحاد پر بالاآخر فیصلہ ہو گیا ہے۔

    عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے اتحاد پر بالاآخر فیصلہ ہو گیا ہے۔

    عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے اتحاد پر بالاآخر فیصلہ ہو گیا ہے۔

    • Share this:
      عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے اتحاد پر بالاآخر فیصلہ ہو گیا۔ دونوں پارٹیاں دہلی اور ہریانہ میں اتحاد کر الیکشن لڑیں گی۔ وہیں پنجاب پر جلد ہی فیصلہ ہوگا۔ حالاںکہ دہلی اور ہریانہ میں دونوں پارٹیاں کتنی سیٹوں پر اتحاد کریں گی، اس بات پر ابھی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں بتایا جا رہا ہے کہ کانگریس پارٹی اپنے انتخابی منشور میں عام آدمی پارٹی کے اہم مدعے دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ دینے کے مطالبہ کو بھی شامل کر سکتی ہے۔

      منشور میں چھ مہینہ کے اندر این ڈی ایم سی علاقہ کو شامل کر مکمل ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ جاری رکھےگی۔ جب تک مکمل ریاست کا درجہ نہیں ملےگا تب تک دہلی ایل جی کی ہی حکمرانی رہےگی۔

      غور طلب ہے کہ گزشتہ روز عآپ سے اتحاد کو لےکر کانگریس صدر راہل گاندھی نے کہا تھا کہ اتحاد کے لئے راستے کھلے ہیں۔
      بتا دیں کہ عام آدمی پارٹی کے ساتھ اتحاد کو لے کر کافی دنوں سے متنازعہ چل رہا تھا۔ جہاں شیلا دکشت خیمہ اروند کیجریوال کے ساتھ اتحاد کے خلاف تھا۔ وہیں پی سی چاکو اور دہلی ریاستی کانگریس کمیٹی کے سابق صدر اجے ماکن عآپ کے ساتھ اتحاد چاہتے تھے۔ متعدد مرتبہ میٹنگ ہوئی اور دہلی کانگریس کے لیڈران نے بھی اتحاد سے انکار کیا تھا۔ حالاںکہ انہوں نے کہا تھا کہ اس کا فیصل راہل گاندھی کریں گے۔ تبھی سے اتحاد کو لے کر قیاس آرائیاں جاری تھیں لیکن حالات صاف نہیں ہو پا رہے تھے۔

       
      First published: