مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے حیدرآباد پارلیمانی سیٹ سے پرچہ نامزدگی کیا داخل

تلنگانہ میں لوک سبھا انتخابات کے اعلامیہ کی اجرائی کے بعد سب سے پہلے صدر مجلس و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسدالدین اویسی نے آج لوک سبھا حیدرآباد کے مجلسی امیدوار کی حیثیت سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔

Mar 18, 2019 03:41 PM IST | Updated on: Mar 18, 2019 03:50 PM IST
مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے حیدرآباد پارلیمانی سیٹ سے پرچہ نامزدگی کیا داخل

مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے حیدرآباد پارلیمانی سیٹ سے پرچہ نامزدگی کیا داخل

تلنگانہ میں لوک سبھا انتخابات کے اعلامیہ کی اجرائی کے بعد سب سے پہلے صدر مجلس و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسدالدین اویسی نے آج حیدرآباد لوک سبھا  سیٹ سے مجلس کے امیدوار کی حیثیت سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔ ان کے ہمراہ رکن اسمبلی یاقوت پورہ و جنرل سکریٹری مجلس جناب سید احمد پاشاہ قادری بھی موجود تھے۔تلنگانہ ریاست کے 17 لوک سبھا حلقوں میں 11 اپریل کو منعقد ہونے والے انتخابات کے لئے آج اعلامیہ جاری ہوا۔

اس بار لوک سبھا کی 543 سیٹوں کےلئے سات مرحلوں میں ووٹنگ مکمل ہوگی،جس میں پہلے مرحلے کےلئے 11اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔اس مرحلے میں 20ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کی 91 سیٹوں کےلئے کاغذات نامزدگی بھرنے کی آخری تاریخ 25مارچ ہے جبکہ ان کی جانچ 26مارچ کو ہوگی اور 28مارچ تک نام واپس لئے جاسکیں گے۔اس بار لوک سبھا کی 543سیٹوں کے لئے سات مرحلوں میں ووٹنگ ہوگی اور سبھی مرحلوں کےووٹوں کی گنتی 23مئی کوہوگی۔

Loading...

پہلے مرحلے کے تحت آندھرا پردیش کی سبھی 25،اترپردیش کی آٹھ،مہاراشٹر کی سات،آسام اور اتراکھنڈ کی پانچ پانچ،بہار اور اڈیشہ کی چار چار،اروناچل پردیش ،میگھالیہ،مغربی بنگال اور جموں و کشمیر کی دو دو اور چھتیس گڑھ،میزورم ،سکم ،تریپورہ،منی پور،انڈمان نیکوبار جزائراور لداخ کی ایک ایک لوک سبھا سیٹ کےلئے ووٹنگ ہونی ہے ۔ آندھرا پردیش اسمبلی کی سبھی 175،اروناچل پردیش کی سبھی 60،سکم کی سبھی 32اور اڈیشہ کی 147میں سے 28اسمبلی سیٹوں کےلئے پہلے مرحلے میں 11اپریل کو ووٹنگ ہونی ہے۔ان کے لئے بھی نوٹیفکیشن جاری کردی گئی ہے اور دیگر الیکشن پروگرام بھی پہلے مرحلے کی لوک سبھا سیٹوں کے مطابق ہی ہوں گے۔

انتخابات کا اعلان 10مارچ کوکیا گیا تھا اور فوری طورپر ملک بھر میں انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہوگیا ہے۔دوسرے مرحلے میں ووٹنگ 18اپریل کو،تیسرے مرحلے میں 23اپریل کو،چوتھے میں 29اپریل کو،پانچویں میں 6مئی کو ،چھٹے میں 12مئی کو اور ساتویں مرحلے میں 19مئی کو ووٹنگ ہونی ہے۔

Loading...