اچانک سسرال پہنچی حسین جہاں ، ورلڈ کپ ٹیم میں شوہر محمد سمیع کو جگہ ملنے پر کہی یہ بڑی بات

ہندستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد سمیع کی بیوی حسین جہاں اچانک كولكاتہ سے امروہہ اپنی سسرال سهس پور پہنچی اور لوک سبھا کے دسرے مرحلے کے لئے جمعرات کو یہاں ووٹ دیا اور اس کے بعد ورلڈ کپ ٹیم میں منتخب ہونے پر سمیع کو گڈلك کہا ۔

Apr 18, 2019 11:07 PM IST | Updated on: Apr 18, 2019 11:07 PM IST
اچانک سسرال پہنچی حسین جہاں ، ورلڈ کپ ٹیم میں شوہر محمد سمیع کو جگہ ملنے پر کہی یہ بڑی بات

حسین جہاں اور محمد سمیع ۔ فائل فوٹو

ہندستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد سمیع کی بیوی حسین جہاں اچانک كولكاتہ سے امروہہ اپنی سسرال سهس پور پہنچی اور لوک سبھا کے دسرے مرحلے کے لئے جمعرات کو یہاں ووٹ دیا اور اس کے بعد ورلڈ کپ ٹیم میں منتخب ہونے پر سمیع کو گڈلك بولا۔

ذرائع کے مطابق مغربی اتر پردیش کے امروہہ لوک سبھا علاقے میں دوسرے مرحلے کے انتخابات میں سمیع کی بیوی حسین جہاں کولکاتہ سے اپنا ووٹ ڈالنے کے لئے امروہہ اپنے سسرال پہنچی۔ ووٹ کے بعد حسین جہاں نے کہا کہ بغیر ڈر اور خوف کے سب کو، خاص طور پر نوجوانوں کو اپنا فرض نبھاتے ہوئے ووٹ ڈالنا چاہئے۔

ورلڈ کپ ٹیم میں شامل سمیع کی بیوی حسین جہاں اچانک اپنے سسرال پہنچی۔ اسے دیکھ گاؤں والے بھی حیران رہ گئے۔ جب پتہ چلا کہ وہ لوک سبھا کے لئے اپنا ووٹ ڈالنے آئی ہیں تو سب حیران رہ گئے۔ حسین جہاں اس بار کافی طویل عرصے کے بعد اپنے سسرال پہنچی ہیں۔ حسین جہاں نے کئی بار سمیع کے بارے میں پوچھا لیکن انہوں نے کچھ نہیں کہا۔ اس کے باوجود حسین جہاں نے ورلڈ کپ کے لئے ٹیم انڈیا کو گڈ لک کہا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹیم انڈیا کے لئے سمیع بھی بہتر کارکردگی کریں ۔ سمیع کی بیوی کے ساتھ تصویر بنوانے والوں کی بھیڑ لگی رہی۔

غور طلب ہے کہ گزشتہ سال مارچ کے پہلے ہفتے میں سمیع اور بیوی حسین جہاں میں تنازعہ ہو گیا تھا۔ جو اب عدالت میں زیر غور ہے۔ دونوں کے رشتے اس قدر خراب ہوئے کہ کافی عرصے سے ان کی ملاقات بھی نہیں ہوئی۔ حسین جہاں شوہر محمد سمیع پر گھریلو تشدد کا الزام لگانے کے معاملے میں سرخیوں میں آئی تھیں۔ انہوں نے سمیع پر بہت سنگین الزام لگائے تھے۔

Loading...

Loading...