ہریانوی ڈانسر سپنا چودھری کانگریس میں شامل ، ہیما مالنی کو دیں گی ٹکر !۔

ہریانوی ڈانسر سپنا چودھری نے کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی ہے ۔ ہفتہ کو کانگریس لیڈروں نے سپنا چودھری کو پارٹی میں شامل کیا ۔

Mar 23, 2019 11:35 PM IST | Updated on: Mar 23, 2019 11:35 PM IST
ہریانوی ڈانسر سپنا چودھری کانگریس میں شامل ، ہیما مالنی کو دیں گی ٹکر !۔

ہریانوی ڈانسر سپنا چودھری

ہریانوی ڈانسر سپنا چودھری نے کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی ہے ۔ ہفتہ کو کانگریس لیڈروں نے سپنا چودھری کو پارٹی میں شامل کیا ۔ انہوں نے دہلی میں اترپردیش کانگریس صدر راج ببر کے گھر پر کانگریس کی رکنیت لی ۔ اس دوران اترپردیش کانگریس کمیٹی کے لیڈر نریندر راٹھی بھی موجود تھے ۔

سپنا چودھری متھرا سے الیکشن لڑنے کی تیاری کررہی ہیں ۔ گزشتہ کئی دنوں سے سپنا کانگریس اعلی کمان کے رابطہ میں تھیں ۔ 26 مارچ کو سپنا چودھری کاغذات نامزدگی داخل کرسکتی ہیں ۔ بتادیں کہ سپنا کی اترپردیش اور بہار میں بھی زبردست فین فالوئنگ ہے ۔ اس کو دیکھتے ہوئے کانگریس یہ فیصلہ کر سکتی ہے۔ متھرا سے ہیما مالنی کے خلاف سپنا کو میدان میں اتارا جاسکتا ہے۔

بارہ سال کی عمر میں اپنے والد کو کھودینے والی سپنا چودھری نے پوری جدوجہد سے اپنے کنبہ کی پرورش کی ۔ ہریانہ کے روہتک میں پیدا ہوئی سپنا کو اس کے پہلے گانے نے ہی سپر ہٹ بنادیا تھا ۔ گانے کے بول تھے "سالڈ باڈی "۔ ایک گانے کی بدولت سپنا کچھ ہی دنوں میں ہریانہ میں ہی نہیں بلکہ یوپی ، راجستھان ، دہلی اور پنجاب میں بھی مشہور ہوگئی تھیں۔

Loading...

Loading...