وارانسی کی سڑکوں پر وزیر اعظم مودی کا میگا روڈ شو، استقبال کے لئے امنڈا عوامی ہجوم

وزیر اعظم مودی کا روڈ شو جاری ہے۔ کاشی کی سڑکوں پر اس وقت عوامی ہجوم امنڈ پڑا ہے۔

Apr 25, 2019 05:53 PM IST | Updated on: Apr 25, 2019 06:15 PM IST
وارانسی کی سڑکوں پر وزیر اعظم مودی کا میگا روڈ شو، استقبال کے لئے امنڈا عوامی ہجوم

یر اعظم مودی کا وارانسی میں روڈ شو: فوٹو اے این آئی۔

وارانسی میں وزیر اعظم نریندر مودی کا روڈ شو شروع ہو چکا ہے۔ وزیر اعظم کا یہ روڈ شو بی ایچ یو گیٹ سے شروع ہوا۔ کل وزیر اعظم مودی وارانسی پارلیمانی حلقہ سے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کریں گے۔ اس روڈ شو میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے کئی قدآور لیڈران شامل ہیں۔

وزیر اعظم مودی کا روڈ شو جاری ہے۔ کاشی کی سڑکوں پر اس وقت عوامی ہجوم امنڈ پڑا ہے۔ پی ایم مودی ایک گاڑی پر سوار ہیں اور ان کے پیچھے ایک ٹرک چل رہا ہے جس میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ ساتھ بی جے پی کے کئی قدآور لیڈران سوار ہیں۔

Loading...

وزیر اعظم کے روڈ شو میں جشن کا ماحول ہے۔ لوگ ڈھول باجوں کے ساتھ مودی مودی کے نعرے لگا رہے ہیں۔ لوگ ہر ہر مودی، گھر گھر مودی کے نعرے لگا رہے ہیں۔ بیچ میں بھارت ماتا کی جئے اور وندے ماترم کے بھی نعرے لگ رہے ہیں۔

روڈ پر اتنی زیادہ بھیڑ امڈ پڑی ہے کہ سیکورٹی اہلکاروں کو انہیں سنبھالنے میں مشکل ہو رہی ہے۔ لوگوں کے زبردست ہجوم کے مدنظر روڈ شو بہت ہی سست رفتاری سے آگے بڑھ رہا ہے۔

Loading...